فیض علی چشتی (1927ء-23 دسمبر 2024ء) ، ایک پاکستانی لیفٹیننٹ جنرل اور کور دہم کے سابق کور کمانڈر تھے۔[1][2][3][4] وہ 1927 میں پنجاب میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے 1946ء میں بطور آرٹلری افسر برطانوی ہندوستانی فوج میں شمولیت اختیار کی اور بعد میں 1947ء میں تقسیم کے بعد پاکستانی فوج میں شمولیت حاصل کی۔ وہ 60 میڈیم رجمنٹ آرٹلری سے تعلق رکھتے تھے جس میں انھیں بعد میں سی او (کمانڈنگ آفیسر) کے طور پر تعینات کیا گیا۔

Lieutenant General Unit: 60 Medium

فیض علی چشتی
Ali Chishti
پیدائش1927
صوبہ پنجاب (برطانوی ہند)
وفات23 دسمبر 2024 (سال 96)
راولپنڈی، خطۂ پنجاب, پاکستان
وفاداری برطانوی ہند (1927-47)
 پاکستان (1947-2024)
برطانوی ہندی فوج
 پاکستان فوج
سالہائے فعالیت1946–1980
درجہلیفٹینٹ جنرل
آرمی عہدہکور دہم (پاکستان)

وہ پاکستان میں 1977ء میں نافذ کیے گئے مارشل لا کے معمار تھے، انھوں نے کور آف ملٹری پولیس کی کمانڈنگ کی جس نے اس وقت بہت سے سیاسی قیدیوں کو قید کیا تھا۔[5][6][7] انھوں نے کتاب بیٹریالز آف این ادرر کائنڈ لکھی۔ فیض علی چشتی طویل علالت کے بعد 23 دسمبر 2024ء کو آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، راولپنڈی میں 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔[8]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "SMOKERS' CORNER: BEHIND ZIA'S IRON MASK"۔ dawn
  2. "What exactly were the ex-servicemen of Pakistan doing while in service?"۔ pakteahouse
  3. "Chishti demands death penalty for ex-generals"۔ nation.com.pk
  4. "Lt General Faiz Ali Chisti's wife expires"۔ nation.com.pk
  5. "Murshid, Marwa Na Daina"۔ newslinemagazine
  6. "A leaf from history: Zia's planned precision"۔ dawn
  7. "Pakistan's General Problem"۔ openthemagazine
  8. لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض علی چشتی طویل علالت کے بعد راولپنڈی میں انتقال کرگئے