قبائلی (زبان)
'قبائلی' زبان بربر قبائل کی ایک زبان کو کہا جاتا ہے جسے قبائل بولتے تھے جو بنیادی طور پر الجزائر سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ زبان بربر قبائلی زبانوں میں شامل ایک زبان ہے جو شمالی بربر زبانوں کی ایک شاخ ہے۔ یاد رہے کہ شمالی بربر زبانیں بربر زبانوں کا ایک خاندان ہے جو خود افرو۔ایشیائی زبانوں کا ایک ذیلی خاندان ہے۔
قبائلی (زبان) | |
---|---|
Taqbaylit (معاونت·معلومات) | |
خطہ | الجزائر |
خطہ | Kabylie (صوبہ of صوبہ بجایہ, parts of صوبہ برج بو عریریج، صوبہ البویرہ، صوبہ بومرداس، صوبہ تیزی وزو, and parts of صوبہ جیجل) |
قوم | Kabyle people |
مقامی متکلمین | 5,586,000 (2012)e18 |
افرو۔ایشیائی
| |
Tifinagh، Arabic و Latin | |
رموزِ زبان | |
آیزو 639-2 | kab |
آیزو 639-3 | kab |
گلوٹولاگ | kaby1243 |
Kabyle language percent speakers.png | |
اگرچہ یہ زبان ناپید ہوتی جا رہی ہے مگر اب بھی اسے تقریباً پچاس لاکھ لوگ علاقائی زبان کے طور پر بولتے ہیں۔ ان لوگوں نے اپنی تعلیمی اور بنیادی زبان کے طور پر عربی کو اپنا لیا ہے۔ بیسویں صدی سے پہلے اسے لکھا نہیں جاتا تھا مگر اس کے بعد اس زبان کو ترقی دینے کے لیے اسے ایک علاقائی رسم الخط میں لکھا جاتا ہے۔ اسے فرانسیسیوں نے ابھارا تھا تاکہ قبائلی لوگ عربی کو ترک کر دیں۔