قربان جیلانی (انگریزی: Qurban Jilani) (پیدائش: 18 ستمبر، 1938ء - وفات: 30 اکتوبر، 1996ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے ٹیلی وژن، فلم اور ریڈیو کے معروف اداکار تھے۔

قربان جیلانی
معلومات شخصیت
پیدائش 18 ستمبر 1938(1938-09-18)ء
حیدرآباد، سندھ، برطانوی ہندوستان
وفات 30 اکتوبر 1996(1996-10-30) (عمر  58 سال)
کراچی، پاکستان
قومیت پاکستان کا پرچمپاکستانی
عملی زندگی
پیشہ اداکار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ شہرت ٹیلی وژن، ریڈیو اور فلمی اداکار
صنف سنجیدہ اداکاری
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حالات زندگی

ترمیم

قربان جیلانی 18 ستمبر، 1938ء کو حیدرآباد، سندھ، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے[1][2]۔ انھوں نے 1959ء میں ریڈیو پاکستان حیدرآباد اسٹیشن سے اپنی فنی زندگی کا آغاز کیا۔ بعد ازاں ریڈیو پاکستان کراچی اسٹیشن سے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرتے رہے۔ پاکستان ٹیلی وژن کے قیام کے بعد انھوں نے ٹیلی وژن کے متعدد اردو اور سندھی ڈراموں میں کام کیا جن میں انکل عرفی اور دیواریں کے نام سرفہرست ہیں۔ انھوں نے 16 فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں 8 فلمیں اردو، 7 فلمیں سندھی اور ایک پنجابی زبان میں بنائی گئی تھی۔ انھوں نے ریڈیو، ٹیلی وژن اور اسٹیج کے فن کاروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایکٹر ایکویٹی کے نام سے ایک تنظیم بھی بنائی تھی۔[1]

وفات

ترمیم

قربان جیلانی 30 اکتوبر، 1996ء میں کراچی، پاکستان میں انتقال کر گئے۔ وہ گلشن اقبال کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔[1][2]

حوالہ جات

ترمیم