قصاب (برادری)
قصاب یا قصائی برصغیر میں پائی جانے والی ایک برادری ہے۔ ہندو ازم میں ان کو کمتر حثیت جبکہ مسلم ممالک میں ان کو مضبوط سماجی حیثیت حاصل ہے
A Qassabs most prominent job is as a butcher. - Tashrih al-aqvam (1825) | |
کل آبادی | |
---|---|
963,000[1] | |
گنجان آبادی والے علاقے | |
بھارت, پاکستان | |
زبانیں | |
اردو, ہندی زبان, پنجابی زبان | |
مذہب | |
تبدیلی مذہب | |
متعلقہ نسلی گروہ | |
قریشی Shaikh Alhashmi |
ماخذ
ترمیمڈاکٹر محمد عمر نے اپنی کتاب ’ہندوستانی کا مسلمانوں پر اثر’ میں قصائیوں کو ان ہندو اقوام میں سے بتایا جو پوری کی پوری مسلمان ہوگئیں ۔ حقیقت میں ہندو معاشرے میں قصائیوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے ۔ اس لیے ہندو معاشرے میں قصائی ناپید تھے ۔ میکلیکن کا کہنا ہے کہ یہ مختلف نسلی گروہ جن میں راجپوت اور دوسرے لوگ شامل ہیں مسلمان ہونے کے بعد قصائی کا پیشہ اختیار کیا ۔ وہ قصاب اور قصائی میں تمیز کرتا ہے ۔ اس کا کہنا ہے کہ قصاب اور قصائی کو گڈ مد کیا جاتا اور قصائی کپاس صاف کرنے والے ہیں ۔ لیکن کے اس ساتھ وہ یہ بھی کہتا ہے کہ بعض اوقات ان کے درمیان فرق کرنا مشکل ہو جاتا ہے
قصائی یا قریشی
ترمیمبعد کی مردم شماری میں قصائیوں نے اپنی ذات قصائی بتائی اور 1921ء تک مردم شماری میں بھی انھوں نے اپنی ذات قصائی لکھوائی ۔ مگر 1931ء کی مردم شماری میں انھوں نے اپنی ذات قریشی لکھوائی ۔ ان میں دو طبقے ہیں ایک چھوٹے قصائی اور دوسرے بڑے قصائی ۔ چھوٹے قصائی بکرے یا بھیڑوں کا گوشت فروخت کرتے ہیں ۔ یہ سماجی درجہ میں بڑے قصائیوں سے ان کا درجہ کم ہے ۔ بڑے قصائی بھینس یا گایوں کا گوشت فروخت کرتے ہیں اور ان کا سماجی رتبہ بلند ہے ۔ مگر میرا مشاہدہ ہے چھوٹا گوشت فروخت کرنے والے سیاہ رنگ کے ہیں اور بڑے کے قصائی عموماً صاف رنگت کے ہیں ۔ ان کی عورتوں کے رنگ بھی صاف ہیں ۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ بڑے کے قصائی تیلیوں میں سے ہیں اور انھوں نے اس پیشہ کو اپنا لیا ہے ۔ تیلی بھی بکریاں کبھی نہیں پالتے وہ زیادہ تر بھینسیں یا گایوں کو پالتے ہے ۔ یہ میرا مشاہدہ ہے
ہو سکتا ہے میں غلط ہوں ۔ دونوں قسم کے قصائیوں میں سے بہت سے قصائیوں نے اب مرغی کا گوشت فروخت کرنا شروع کر دیا ہے ۔ یہی کام اب تیلی بھی کر رہے ہیں ۔
حوالہ جات
ترمیممصادر
ترمیمہندوستانی تہذیب کا مسلمانوں پر اثر ۔ ڈاکٹر محمد عمر
پنجاب کی ذاتیں ۔ سر ڈیزل ایپسن
ذاتوں کا انسائیکلوپیڈیا ۔ ای ڈی میکلین ، ایچ روز