قمر الاسلام راجہ
قمر الاسلام راجا، ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو 2008ء سے مئی 2018ء تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہے۔
قمر الاسلام راجہ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 6 دسمبر 1964ء (60 سال) راولپنڈی |
جماعت | پاکستان مسلم لیگ (ن) |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ پنجاب |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی اور تعلیم
ترمیمقمر الاسلام راجا 6 دسمبر 1964ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے 1987ء میں پنجاب یونیورسٹی سے گریجویشن کیا۔ انھوں نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور سے 1989ء میں سول انجینئرنگ میں بیچلر آف سائنس کی ڈگری حاصل کی۔ 2001ء میں انہون نے کمپیوٹر سائنسز میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما مکمل کیا۔ 2005ء میں اس نے ماسٹر آف سائنس اور 2009ء میں ماس کمیونیکیشن میں ماسٹر آف فلاسفی کی ڈگری حاصل کی۔ [1]
سیاسی کیریئر
ترمیمقمر الاسلام راجا 2008 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی-5 (راولپنڈی-V) سے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ انھوں نے 34,252 ووٹ حاصل کیے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجا انور کو شکست دی۔ [2] وہ 2013 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی-5 (راولپنڈی-V) سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے۔ انھوں نے 65,445 ووٹ حاصل کیے اور پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں سب سے زیادہ برتری کے ساتھ انھوں نے مسلم لیگ (ق) کے امیدوار ملک سہیل اشرف کو شکست دی۔ [3]
صاف پانی کیس
ترمیمجون 2018ء میں انھیں صاف پانی کیس میں مبینہ طور پر اپنی پسندیدہ فرم کو ٹھیکا دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد میں عدالتی حکم سے رہا کیا گیا کیونکہ کیس کی کوئی بنیاد نہیں تھی۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ 2017-06-19 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-01-15
- ↑ "2008 election result" (PDF)۔ ECP۔ 2018-01-05 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-03-24
- ↑ "2013 election result" (PDF)۔ ECP۔ 2018-05-26 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-07-10