قومی ادارہ برائے شماریات و معاشی مطالعات، فرانس

قومی ادارہ برائے شماریات و معاشی مطالعات یا مختصراً انسی (فرانسیسی: Institut national de la statistique et des études économiques) فرانس کا ایک قومی ادارہ ہے جو معاشی شماریات و مطالعات کا کام انجام دیتا ہے اور فرانس کی معیشت و معاشرہ کی شماریات یکجا کر کے انھیں وقتاً فوقتاً شائع کرتا ہے۔ یہ ادارہ یورپی شماریاتی نظام یوروسٹیٹ کی فرانسیسی شاخ ہے اور اس کا صدر دفتر پیرس میں واقع ہے۔ اس ادارہ کا قیام دوسری جنگ عظیم کے دوران ویچی فرانس کے تحت قومی شماریاتی خدمت (National Statistics Service) کے جانشین کے طور پر 1946ء میں ہوا تھا۔

مقاصد

ترمیم

انسی ادارہ فرانس میں دفتری شماریات کی تیاری اور ان کی اشاعت کا ذمہ دار ہے، اس کی معروف ذمہ داریاں حسب ذیل ہیں:

  • قومی مردم شماری کی تنظیم اور فرانسیسی عوام سے متعلق مختلف اعداد و شمار کی اشاعت۔
  • متفرق قسم کے اشاریوں کی تیاری جن میں افراط زر کا اشاریہ بھی شامل ہے، اس اشاریہ کے ذریعہ تعمیرات سے متعلق قیمتوں اور کرایوں کو مقرر کیا جاتا ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم