قوی خان
محمد قوی خان (15 نومبر 1942ء - 5 مارچ 2023ء ) [1]پاکستان سے تعلق رکھنے والے نامور ریڈیو، ٹیلی وژن اور فلم کے اداکار تھے۔
محمد قوی خان | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 15 نومبر 1942 بدایوں، یوپی ، برطانوی ہندوستان []]) |
وفات | 5 مارچ 2023 کینیڈا |
(عمر 80 سال)
رہائش | لاہور |
قومیت | پاکستانی |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکار ، فلم اداکار ، ٹیلی ویژن اداکار |
وجہ شہرت | اداکاری |
کارہائے نمایاں | اندھیرا اجالا (ڈراما) فشار ڈاکٹر دعاگو میرے قاتل مرے دلدار |
صنف | سنجیدہ اداکاری |
اعزازات | |
صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی ستارہ امتیاز پی ٹی وی لائف ٹایم اچیومنٹ ایوارڈ ریڈیو پاکستان لائف ٹایم اچیومنٹ ایوارڈ |
|
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
فنی زندگی
ترمیمانھوں نے فنی زندگی کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا۔[2] کم عمری میں چائلڈ ایکٹر کے طور پر ریڈیو پاکستان کے ڈراموں سے کام شروع کیا 1964ء میں جب لاہور میں پاکستان ٹیلی وژن کا آغاز ہوا تو انھیں اس کے پہلے ڈرامے "نذرانہ" میں کام کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ اس کے بعد انھوں نے لاتعداد سیریلز، سیریز اور انفرادی ڈراموں میں کام کیا جن میں اندھیرا اجالا (ڈراما) ، فشار، لاہوری گیٹ، دو قدم دور تھے، مٹھی بھر مٹی، من چلے، میرے قاتل مرے دلدار، پھر چاند پہ دستک، در شہوار، بیٹیاں، داستان، ایک نئی سنڈریلا اور ڈاکٹر دعاگو کے نام سرفہرست ہیں۔[1] قوی خان نے میں ڈراما سیریل اندھیرا اجالا سے نام کمایا اورایماندار پولیس آفیسر کی حیثیت سے اداکاری کے بہترین جوہر دکھائے۔ قوی خان نے 200 سے ذائد فلموں اور لاتعداد ٹی وی ڈراموں میں کام کیا ہے۔ان کے مشہور ٹی وی ڈراموں میں اندھیرا اجالا (ڈراما)، دو قدم دور تھے، لاہوری گیٹ، مٹھی بھر مٹی، من چلے کا سودا، میرے قاتل، میرے دلدار، پھر چاند پہ دستک، در شاہوار، زندگی دھوپ تم گھنا سایہ، صدقے تمھارے، تم کون پیا، سہلیاں، نظر بد اور الف اللہ اور انسان شامل ہیں۔جبکہ ان کی چند شہرہ آفاق فلموں میں محبت زندگی ہے، سوسائٹی گرل، چن سورج، سرفروش، کالے چور، زمین آسمان، رانگ نمبر، مہر النساء اور پری شامل ہیں۔[3]
اعزازات
ترمیموہ پاکستان ٹیلی وژن کی پہلے اداکار تھے جنہیں صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز انھیں 14 اگست، 1980ء کو ملا۔ بعد ازاں انھیں ستارہ امتیاز سے بھی سرفراز کیا گیا۔ محمد قوی خان پی ٹی وی ایوارڈ اور ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وژن کے لائف اچیومنٹ ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں۔ انھوں نے کئی فلموں میں بھی کام کیا اور تین نگار ایوارڈز بھی حاصل کیے۔[1] پی ٹی وی ایوارڈ اورریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وژن کے لائف اچیومنٹ ایوارڈ بھی حاصل کرچکے ہیں۔ حال ہی میں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں اپنی فنی خدمات کے نتیجے میں اعتراف کمال ایوارڈ بھی حاصل کرچکے ہیں
- 1980ء - صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی- حکومت پاکستان
- 2012ء - ستارہ امتیاز- حکومت پاکستان[4][5]
- 2007ء - لائف ٹایم اچیومنٹ ایوارڈ - پاکستان ٹیلی وژن[4]
- بہترین اداکار - پاکستان ٹیلی وژن
- لائف ٹایم اچیومنٹ ایوارڈ - ریڈیو پاکستان
- 1969ء - نگار ایوارڈ
- 1976ء - نگار ایوارڈ
- 1978ء - نگار ایوارڈ
- 23 مارچ 2023ء نشان امتیاز
وفات
ترمیمقوی خان 5 مارچ 2023ء کو 80 سال کی عمر میں کینیڈا میں وفات پا گئے۔ [6] [7]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ محمد قوی خان، پاکستانی کنیکشنز،برمنگھم برطانیہ[مردہ ربط]
- ↑ "A legend relives the journey of his life"۔ The Express Tribune (newspaper)۔ 2 فروری 2010۔ 2011-03-11 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-10-30
- ↑ Shabbir، Buraq۔ "Khaani will be a socially relevant play with powerful performances"۔ The News International۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-05-07
- ^ ا ب "Awards for Qavi Khan"۔ The Express Tribune newspaper۔ 19 مارچ 2012۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-10-30
- ↑ Ahmad، Imran (22 مارچ 2012)۔ "Muhammad Qavi Khan Awarded By Sitara-i-Imtiaz"۔ Paki Mag۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-06-16
- ↑ https://urdu.geo.tv/latest/320245-
- ↑ https://urdu.arynews.tv/veteran-actor-qavi-khan-passed-away-in-canada/