لائم اوفلاہرٹی

آئرش ناول نگار

لائم اوفلاہرٹی (انگریزی: Liam O'Flaherty) (پیدائش : 28 اگست 1896ء - وفات: 7 ستمبر 1984ء) بیسویں صدی کا آئرلینڈ کا مشہور و معروف ناول و افسانہ نگار تھا۔

لائم اوفلاہرٹی
(آئرستانی میں: Liam Ó Flaithearta)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 28 اگست 1896ء [2][3][4][5][6]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 7 ستمبر 1984ء (88 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ڈبلن [7]  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت جمہوریہ آئرلینڈ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ کالج ڈبلن   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ منظر نویس ،  مصنف ،  ناول نگار ،  ڈراما نگار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی [8]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
شاخ برطانوی فوج   ویکی ڈیٹا پر (P241) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لڑائیاں اور جنگیں پہلی جنگ عظیم   ویکی ڈیٹا پر (P607) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

حالات زندگی

ترمیم

لائم اوفلاہرٹی 28 اگست 1896ء میں آئنشمور، آئرلینڈ میں پیدا ہوا۔[9] آئرلینڈ کے بیشتر لوگوں کی طرح اس کا بچپن بھی غربت میں بسر ہوا۔ اسے بچپن ہی سے اپنی مادری زبان سے عشق کی حد تک لگاؤ تھا اور وہ اسے دنیا کے کونے کونے میں پہچانے کا عزم رکھتا تھا، اگرچہ ماں باپ کی طرف سے اس ضمن میں کبھی اس کی حوصلہ افزائی نہ کی گئی۔ ابتدائی تعلیم کی تکمیل کے بعد اس نے مذہبی تعلیم حاصل کی تاکہ پادری کا پیشہ اختیار کر سے۔ تاہم 1917ء میں اسے آئرش گارڈز میں بھرتی ہو کر محاذِ جنگ پر جانا پڑا۔ پہلی جنگ عظیم کا یہ دور اس کے لیے خاصا پُر صعوبت ثابت ہوا، وہ محاذِ جنگ پر زخمی ہوا اور خاصا عرصہ زیرِ علاج رہا۔ بعد ازاں 1933ء میں اس پر دماغی صدمے کا دورہ پڑا جس کی وجہ بھی پہلی جنگ عظیم کی تلخیاں بتائی جاتی ہیں۔ جنگ کے بعد اس نے آئرلینڈ کو خیر باد کہہ کر امریکا میں سکونت اختیار کرلی جہاں وہ مختصر عرصے کے لیے ہالی وڈ میں بھی رہا۔ امریکا سے ہی اس کی ادبی زندگی کا صحیح معنوں میں آغاز ہوا تاہم وہ اپنی مادری زبان کی ترویج و اشاعت کے لیے خاصا سرگرم رہا۔ انگریزی زبان و ادب کے ساتھ ساتھ وہ ا پنی مادری زبان میں بھی کہانیاں تخلیق کرتا رہا۔ وہ مرتے دم تک آئرش تہذیب و ثقافت اور زبان و ادب کا علمبردار رہا۔[10]

وفات

ترمیم

لائم اوفلاہرٹی 7 ستمبر 1984ء میں ڈبلن آئرلینڈ میں وفات پا گیا۔[9]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب AINM ID: https://www.ainm.ie/Bio.aspx?ID=1691
  2. ربط: https://d-nb.info/gnd/118786857 — اخذ شدہ بتاریخ: 28 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
  3. عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Liam-OFlaherty — بنام: Liam O'Flaherty — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  4. ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6ww7k10 — بنام: Liam O'Flaherty — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  5. Babelio author ID: https://www.babelio.com/auteur/wd/15196 — بنام: Liam O'Flaherty — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  6. انٹرنیٹ سوپرلیٹیو فکشن ڈیٹا بیس آتھر آئی ڈی: https://www.isfdb.org/cgi-bin/ea.cgi?122509 — بنام: Liam O'Flaherty — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  7. ربط: https://d-nb.info/gnd/118786857 — اخذ شدہ بتاریخ: 31 دسمبر 2014 — اجازت نامہ: CC0
  8. مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہhttp://data.bnf.fr/ark:/12148/cb11917985f — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  9. ^ ا ب لائم اوفلاہرٹی، دائرۃالمعارف برطانیکا آن لائن
  10. لائم اوفلاہرٹی، مصنف کا تعارف، اردو ڈائجسٹ لاہور، ص 103