28°29′20″N 16°18′59″W / 28.48889°N 16.31639°W / 28.48889; -16.31639

لا لگونا کا کیتھیڈرل
مقامسان کریستوبال دے لگونا, ٹینرائف
ملکSpain
فرقہرومن کیتھولک
فن تعمیر
اندازNeoclassical, Neogothic , نشاۃ ثانیہ
بنیاد1904
مکمل1915

لا لگونا کا کیتھیڈرل (ہسپانوی زبان: Santa Iglesia Catedral de San Cristóbal de La Laguna) ہسپانیہ کے تینريف صوبے میں واقع ایک رومن کیتھولک کیتھیڈرل ہے۔ یہ 1904ء میں بنني شروع ہوئی اور 1915ء میں بن کر تیار ہو گئی تھی۔ یہ گرجا “ورجن آف رے مے ڈيس“ کو وقف ہے۔ یہ کینری جزائر کا سب سے مشہور گرجاگھر ہے۔[1]

یہ سان كرستوبل دے لا لاگنا شہر میں واقع ہے۔ اس میں الونسو فرناندیس دے لوگے کے نشان ہیں، جس نے اس جزائر کو جیتا اور شہر کی بنیاد رکھی تھی۔ گرجاگھر شہر کے تاریخی مراکز میں واقع ہے، جسے 1999ء میں یونیسکو نے عالمی وراثت سائٹس میں شامل کیا تھا۔ اس کا سب سے اہمیت کا حامل حصہ اس کا آگے کا حصہ ہے، جو قدیم و جدید فنّ تعمیر کی آمیزش سے بنا ہے۔

تاریخ

ترمیم

1511ء میں جہاں اس جگہ اب گرجا گھر بنا ہوا ہے وہاں ایک جھونپڑی بنی ہوئی تھی۔ یہاں گنچیس کا قبرستان بھی موجود تھا۔ بعد میں یہاں 1515ء میں “ورجن آف رے مے ڈيس“ کو معنون، مدیجن طرزتعمیر میں ایک چیپل بنائی گئی۔ ایک ٹاور کو 1618ء میں بنایا گیا تھا۔ یہ چیپل 1819ء میں ایک بڑے گرجا گر میں بنا۔

اس کا اب کا موجودہ ڈھانچہ 1904ء سے 1915ء کے درمیان میں جدید گوتھیك انداز میں بنایا گیاتھا۔

تصاویر کی گیلری

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Historia de la Diócesis Nivariense – in Spanish"۔ 2009-12-17 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-10-26

خارجی روابط

ترمیم

ماخذ

ترمیم