لفظ کی دو اقسام ہیں۔ کلمہ: ایسے الفاظ جن کے اپنے معنی ہوں اور سننے والے کی سمجھ میں آجائیں جیسے سیاہ، سفید، پانی، برف، سچ، جھوٹ، سورج، چاند، ستارے، زمین، آسمان وغیرہ۔ مہمل: ایسے الفاظ جن کے اپنے کچھ معنی نہ ہوں لیکن جب یہ الفاظ کلمہ سے ملیں تو کچھ معنی بناتے ہوں جیسے پانی وانی، بات چیت، جھوٹ موٹ، سودا سلف، کوڑا کرکٹ وغیرہ

کلمہ کی تین اقسام ہیں۔

اسم فعل حرف ""اسم ترميم"" اسم کا مفہوم ترميم اسم اُس کلمہ کو کہتے ہیں جو کسی جگہ، چیز یا شخص کا نام ہو۔ اسم وہ کلمہ ہے جو کسی شخص، جگہ یا چیز کے لیے استعمال ہو۔ کسی چیز، جگہ یا شخص کے نام کو اسم کہا جاتا ہے۔ اسم کی مثالیں ترميم اسم کی مثالوں کے چند نمونے ملاحظہ کریں۔

پاکستان، کراچی، لاہور، اسلام آباد، فصیح، ثاقب، شاہدہ، منتظر، حنا، پہاڑ، دریا، سمندر، زمین، آسمان، کرسی، میز، قلم، دوات، گھڑی، کمپیوٹر وغیرہ

[[فعل ترميم]] فعل کا مفہوم ترميم فعل وہ کلمہ ہے جس میں کسی کام کا کرنا، ہونا یا سہنا زمانے کے لحاظ سے پایا جائے۔ فعل اُس کلمہ کو کہتے ہیں جس میں کسی کام کا کرنا، ہونا یا سہنا زمانے کے تعلق سے پایا جائے۔ زمانے کے تعلق سے پایا جانے والا ایسا کلمہ جس میں کسی کام کا کرنا، ہونا یا سہنا پایا جائے فعل کہلاتا ہے۔ فعل کی مثالیں ترميم فعل کی مثالوں کے چند نمونے ملاحظہ کریں۔

سوتا ہے، سوئے گا، کھائے گا، کھاتا ہے، پیتا ہے، پیئے گا، پڑھا لکھا ہے، پڑھے گا، وہ آتا ہے، اسلم آیا، عرفان گیا وغیرہ


حرف ترميم حرف کا مفہوم ترميم حرف اُس کلمہ کو کہتے ہیں جو نہ تو کسی چیز کا نام اسم ہواور نہ فعل (کام) کے معنی دے بلکہ دو اسموں کا آپس میں ملانے اور اسم اور فعل کا آپس میں جوڑنے کے لیے استعمال ہو۔ حرف حرف وہ کلمہ ہے جو نہ تو اسم ہو اور نہ فعل ہو مگر اسم اور فعل کوآپس میں ملا کر مطلب پورا کرے۔ ایسا کلمہ جو نہ تو کسی چیز کا نام ہو اور نہ کسی کام کے کرنے یا ہونے کے معنی دے بلکہ اسم اور فعل کو جوڑنے کے لیے استعمال ہو حرف کہلاتا ہے۔ حرف کی مثالیں ترميم فعل کی مثالوں کے چند نمونے ملاحظہ کریں۔

کی۔ کا۔ کے، کو، تک، پر، سے وغیرہ


لفظ کی اقسام

ترمیم

لفظ کی دو اقسام ہیں

  1. کلمہ
  2. مہمل

کلمہ

ترمیم

کلمہ کا مفہوم

ترمیم

وہ الفاظ جو کچھ معنی رکھتے ہوں اور سُننے والے کی سمجھ میں آسانی سے آ جائیں کلمہ کہلاتے ہیں۔

یا

کلمہ بامعنی لفظ ہوتا ہے یعنی ایسا لفظ جس کے کچھ معنی ظاہر ہوں اُسے کلمہ کہتے ہیں۔

یا

ایسا لفظ جس کے اپنے کچھ مخصوص معنی ہوں کلمہ کہلاتا ہے۔

کلمہ کی مثالیں

ترمیم

سیاہ، سفید، پانی، برف، سچ، جھوٹ، سورج، چاند، ستارے، زمین، آسمان وغیرہ

مہمل

ترمیم

مہمل کا مفہوم

ترمیم

ایسے تمام الفاظ جن کے اپنے کچھ معنی نہ ہوں لیکن جب یہ الفاظ کلمہ سے ملیں تو کچھ معنی بناتے ہوں مہمل کہلاتے ہیں۔

یا

ایسا لفظ جس کا اپنا کوئی معنی نہ ہو لیکن ایسا لفظ جوکسی بامعنی لفظ کے ساتھ بات میں خوبصورتی پیدا کرنے کے لیے بولا جائے اُسے مہمل کہتے ہیں۔

مہمل کی مثالیں

ترمیم

پانی وانی، بات چیت، جھوٹ موٹ، سودا سلف، کوڑا کرکٹ وغیرہ

اِن میں وانی، چیت، موٹ، سلف، کرکٹ مہمل ہیں جو کوئی معنی نہیں رکھتے۔


حوالہ جات

ترمیم

[1][2]

بیرونی روابط

ترمیم
  1. آئینہ اردو قواعد و انشاء پرزادی
  2. آئینہ اردو