لوتین 726-8 جس کو گلیز 65 کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ایک ثنائی  نجمی نظام  ہے، یہ  زمین کے قریبی پڑوسیوں میں سے ایک ہے جس کا فاصلہ زمین سے 8.7 نوری برس  کا ہے، یہ  مجمع النجوم قیطس میں واقع ہے۔ لوتین 726 - 8B متغیر ستارے کی شناخت یو وی قیطی  کے نام سے بھی کی جاتی  ہے۔ یہ شعلہ دار ستاروں کی جماعت سے تعلق رکھتا ہے۔ 

لوتین 726-8
Luyten 726-8 A/B
معلومات مشاہدہ
دور J2000.0      اعتدال J2000.0
مجمع النجوم قیطس
Luyten 726-8A (BL Ceti)
Right ascension 01h 39m 01.54s[1]
میل (فلکیات) –17° 57′ 01.8″[1]
Apparent magnitude (V) 12.7[1]
Luyten 726-8B (UV Ceti)
Right ascension 01h 39m 01.54s[2]
میل (فلکیات) –17° 57′ 01.8″[2]
Apparent magnitude (V) 13.2[2]
خصوصیات
طیفی قسم M5.5 V + M6 V
U−B رنگوں کا اشاریہ 1.10/?
B−V رنگوں کا اشاریہ 1.87/?
متغیر قسم UV Cet[3]/UV Cet[4]
نجوم پیمائی
شعاعی رفتار (Rv)+29.0 km/s
خاص حرکت (μ) RA: 3321 کمیت/سال
Dec.: 562 کمیت/سال
ظاہری ہٹاؤ (π)373.70 ± 2.70[5] کمیت
فاصلہسانچہ:ErrorBar2 نوری سال
(سانچہ:ErrorBar2 پی سی)
مدار[6]
CompanionLuyten 726-8 B
Period (P)26.52 سال
Semi-major axis (a)1.95"
Eccentricity (e)0.62
Inclination (i)127.3°
Longitude of the node (Ω)150.5°
Periastron epoch (T)1971.91
Argument of periastron (ω)
(secondary)
285.3°
تفصیلات
Luyten 726-8 A
کمیت0.102 ± 0.010[7] کمیت
رداس0.14 قطر
تابناکی0.00006 روشنی
حرارت2,670 کے
Luyten 726-8 B
کمیت0.100 ± 0.010[7] کمیت
رداس0.14 قطر
Luminosity0.00004 روشنی
دیگرتعین کاری
BL Ceti/UV Ceti, GCTP 343.10 A/B, LHS 9/10, GJ 65 A/B
ڈیٹا بیس حوالہ جات
سیمبادThe system
A (BL Cet)
B (UV Cet)

ستارے کا نظام  ترمیم

اس ستارے کے نظام کی دریافت 1948ء  میں ولیم جیکب لوتین نے اضافی خاص حرکت کرتے ہوئے ستارے کی فہرست کو مرتب کرتے ہوئے کی؛ اس نے  اس کی غیر معمولی اضافی خاص حرکت کو 3.37 آرک فی سیکنڈ  سالانہ سے دیکھا اور اس کو لوتین 726-8 کے نام سے درج کر لیا۔[8] دو ستارے لگ بھگ روشنی میں ایک ہی جیسے تھے جن کی بصری قدر  زمین سے دیکھنے میں 12.7 اور 13.2 کی تھی۔ وہ ایک دوسرے کے مدار میں ایک چکر مکمل کرنے میں 26.5 برس کا عرصہ لیتے ہیں۔ دو ستاروں میں فاصلہ 2.1 سے لے کر 8.8 فلکی اکائی تک کا ہوتا ہے۔ لوتین 726-8 کا نظام زمین کے نظام شمسی سے قریب قریب 2.63 پار سیک  (8.58 نوری برس)، مجمع النجموم قیطس میں واقع ہے، اس طرح سے  یہ زمین سے نزدیک ترین نظام ہائے شمسی میں ساتویں نمبر پر ہے۔ اس کا اپنا سب سے قریبی پڑوسی تاؤ قیطس ہے جس کا اس سے فاصلہ 0.88 پار سیک  (2.87 نوری برس) کا ہے۔ لگ بھگ 28,700 برس پہلے اس کاسورج سے فاصلہ 2.21 پار سیک  (7.21 نوری برس) کا تھا۔[9]

غیر مثلثیاتی فاصلہ کا تخمینہ  ترچھا لکھا ہوا ہے۔ سب سے درست ترین تخمینہ جلی حروف میں ہے۔

لوتین 726-8A بطور متغیر ستارے کے دریافت ہوا تھا اور اس کی شناخت متغیر ستارے کے بی ایل قیطس  رکھی گئی تھی۔[10] یہ طیفی قسم M5.5e کا سرخ بونا ستارہ ہے۔ یہ شعلہ دار ستارہ بھی ہے اور اس کو یو وی قیطس متغیر کی قسم سے بھی درجہ بند کیا جاتا ہے، تاہم یہ اس قدر غیر معمولی یا شدید اپنے برتاؤ میں نہیں ہے جتنا اس کا ساتھ ستارہ یو وی قیطس ہے۔ بی ایل قیطس  G 272-061 سے بھی جانا جاتا ہے۔[11]

 
یو وی قیطس از اینڈریو پوسا (1982)

لوتین 726-8A کی دریافت کے فوراً بعد، ساتھ ستارہ لوتین 726-8B بھی دریافت ہو گیا۔ لوتین 726-8Aکی طرح، یہ ستارہ بھی متغیر تھی اور اس کو یو وی قیطس کی شناخت دے دی گئی۔[12] ہرچند کہ یو وی قیطس پہلا دریافت ہونے والا شعلہ دار ستارہ نہیں تھا،  یہ اس طرح کے ستارے کی سب سے نمایاں مثال ہے، اس طرح کے شعلہ دار ستاروں کو اب یو وی قیطس  متغیر ستاروں کی قسم میں درجہ بند کیا جاتا ہے۔ اس ستارے کی روشنی میں شدید تبدیلیاں ہوتی ہیں: مثال کے طور پر، 1952ء میں اس کی روشنی صرف 20سیکنڈوں میں 75 گنا بڑھ گئی تھی۔ یو وی قیطس طیفی قسم M6.0e کا سرخ بونا ستارہ ہے۔[13]

لگ بھگ 31,500 سال بعد، لوتین 726-8 اور ایپسیلون ایریڈانی ایک دوسرے کے قریب سے گزریں گے اور اس دوران ان کے درمیان کم ترین فاصلہ 0.93 نوری سال ہوگا۔ لوتین 726-8 ایپسیلون ایریڈانی کے ایک قیاسی اورٹ بادل (Oort cloud) میں سرایت کر سکتا ہے، جو بہت لمبے مدار کے دم دار تاروں میں ثقلی اضطراب پیدا کر دے گا۔ اس عبور کے دوران دونوں ستارے لگ بھگ 4,600 سال تک ایک دوسرے سے ایک نوری سال سے بھی کم فاصلے پر رہیں گے۔[14]  

لوتین 726-8ممکنہ طور پر  ہیڈیز جھرنے کا رکن ہو سکتا ہے۔[15]

مزید دیکھیے ترمیم

حولہ جات  ترمیم

  1. ^ ا ب پ
  2. ^ ا ب پ
  3. ^ ا ب
  4. Luyten, W. J. (December 1949). "New stars with proper motions exceeding 0.5" annually.". The Astronomical Journal 55: 15. Bibcode:1949AJ.....55...15L. doi:10.1086/106322
  5. "Annotations on V* UV Cet object". Centre de Données astronomiques de Strasbourg. Retrieved 2010-04-14.
  6. "Query= BL Cet". General Catalogue of Variable Stars. Centre de Données astronomiques de Strasbourg. Retrieved 2009-12-16.
  7. "V* BL Cet -- Flare Star". SIMBAD. Centre de Données astronomiques de Strasbourg. Retrieved 2009-12-16.
  8. "Query= UV Cet". General Catalogue of Variable Stars. Centre de Données astronomiques de Strasbourg. Retrieved 2009-12-16.
  9. "V* UV Cet -- Flare Star". SIMBAD. Centre de Données astronomiques de Strasbourg. Retrieved 2009-12-16.
  10. Potemine, Igor Yu. (April 2010). "Transit of Luyten 726-8 within 1 ly from Epsilon Eridani". Cornell University Library. Retrieved 2010-04-12.
  11. D. Montes et al. (2001). "Late-type members of young stellar kinematic groups - I. Single stars آرکائیو شدہ 2012-07-09 بذریعہ archive.today.". MNRAS 328: 45–63. doi:10.1046/j.1365-8711.2001.04781.x. Retrieved 2010-04-18.

مزید مطالعہ کے لیے  ترمیم

  • لوتین، ڈبلیو، جے (1949ء)۔ "نیا ستارہ خاص حرکت کے ساتھ جو سالانہ 0.5 سے زیادہ ہے ۔ فلکیاتی جریدہ صفحہ 55:15Bibcode:1949AJ.....55...15L. doi:10.1086/106322.
  • دورانڈ، ای، اوبرلے، جے جے ؛ ٹوسے، آر (1949ء)۔ "پہلے راکٹ بالائے بنفشی شمسی طیف  کا تجزیہ "۔ فلکی طبیعاتی جریدہ 109:1Bibcode:1949ApJ...109....1D. doi:10.1086/145099.

بیرونی روابط  ترمیم