لوسی (انگریزی: 'Lucy') سال 2014ء میں نمائش کے لیے پیش ہونے والی فرانسیسی سائنس فکشن ایکشن فلم ہے جس کی ہدایات لوک بیسن نے دی ہیں جب کہ اُن کی کمپنی یوروکارپ کے لیے اس فلم کو اُن کی بیوی ورجینی سیلا نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم تائپے، پیرس اور نیو یارک شہر میں عکس بند کی گئی ہے۔ اس کے مرکزی کرداروں میں اسکارلیٹ جوہانسن، مورگن فریمین، عمر واکد اور چوئی من-شیک شامل ہیں۔ فلم انگریزی زبان میں ہے، تاہم کئی مکالمے کوریائی اور فرانسیسی زبان میں بھی ہیں۔

لوسی
نمائشی پوسٹر
ہدایت کارلوک بیسن
پروڈیوسرورجینی سیلا
تحریرلوک بیسن
ستارےاسکارلیٹ جوہانسن
مورگن فریمین
عمر واكد
چوئی من-شیک
موسیقیایرک سیرا
سنیماگرافیتھیرے اربوگست
ایڈیٹرجولین رے
پروڈکشن
کمپنی
تقسیم کاریورپاکورپ۔ ڈسٹریبیوشن (فرانس)
یونیورسل پکچرز عالمی)
تاریخ نمائش
  • 25 جولائی 2014ء (2014ء-07-25) (ریاستہائے متحدہ)[1]
  • 6 اگست 2014ء (2014ء-08-06) (فرانس)[2]
دورانیہ
89 منٹ[3]
ملکفرانس
زبانانگریزی
کوریائی
فرانسیسی
بجٹ$40 ملین[4]
باکس آفس$458.9 ملین[4]

فلم ’’لوسی‘‘ کی نمائش کا آغاز 25 جولائی 2014ء کو ہوا اور یہ باکس آفس پر کام یاب ثابت ہوئی کہ 40 ملین ڈالر بجٹ کے مقابلے میں یہ اب تک ساڑھے چار سو ملین ڈالر سے زائد کا کاروبار کر چکی ہے۔ فلم پر کیے جانے والے زیادہ تر تجزیے مثبت رہے اور جوہانسن کی اداکاری کو سراہا گیا۔ فلم کی کہانی میں جوہانسن نے لوسی کا مرکزی کردار ادا کیا ہے جو ایک خاص قسم کے سفوف جسم میں چلے جانے کے باعث عام انسانوں کے 10 فی صد دماغ کے استعمال کے مقابلے میں 100 فی صد دماغ استعمال کرنے کے قابل ہوجاتی ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. جسٹن کرول (23 May 2014)۔ "Universal Moves Up Scarlett Johansson's 'Lucy' to July 25"۔ ورائٹی۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 دسمبر 2014 
  2. Hsin-Yin Lee (28 December 2014)۔ "French director's new movie helps promote Taipei"۔ فوکس تائیوان۔ سینٹرل نیوز ایجنسی۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اپریل 2014 
  3. "LUCY (15)"۔ یونیورسل اسٹوڈیوز۔ برٹش بورڈ آف فلم کلاسیفکیشن۔ 12 August 2014۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 دسمبر 2014 
  4. ^ ا ب "Lucy"۔ بوکس آفس موجو۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 دسمبر 2014