لیاقت پور ٹرین آتشزدگی، 2019ء
تیزگام ایکسپریس آتشزدگی
لیاقت پور ٹرین آتشزدگی کا سانحہ 31 اکتوبر 2019ء کی صبح پاکستان کے صوبے پنجاب میں واقع ضلع رحیم یار خان کے لیاقت پور ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی سے راولپنڈی آنے والی تیزگام ایکسپریس میں آتشزدگی کے باعث پیش آیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹرین کی ایک بوگی میں کھانا بنانے کے لیے جلائے جانے والے گیس سلنڈر کے پھٹنے کے باعث آگ لگی جو دیکھتے دیکھتے چار بوگیوں تک پھیل گئی۔
لیاقت پور ٹرین آتشزدگی، 2019ء | |
---|---|
تیزگام ایکسپریس کی گزرگاہ نیلے رنگ سے نمایاں کی گئی ہے | |
پاکستان میں محل وقوع | |
تفصیلات | |
تاریخ | 31 اکتوبر 2019ء 06:30 پاکستانی وقت (01:30 متناسق عالمی وقت) |
محل وقوع | نزد لیاقت پور ریلوے اسٹیشن |
متناسقات | 29°00′26″N 70°59′20″E / 29.00722°N 70.98889°E |
ملک | پاکستان |
لائن | کراچی-پشاور ریلوے لائن |
آپریٹر | پاکستان ریلویز |
سروس | تیزگام |
حادثے کی قسم | ٹرین آتشزدگی |
اعداد و شمار | |
ٹرینیں | 1 |
مسافر | 933 |
اموات | 75 |
زخمی | 43 |
نقصان | تین بوگیاں خاکستر |