لیما گروپ
لیما گروپ ( جی ایل؛ ہسپانوی اور (پرتگالی: Grupo de Lima) ، فرانسیسی: Groupe de Lima) ایک کثیر جہتی ادارہ ہے جو پیرو کے دار الحکومت لیما میں 8 اگست 2017 ء کو "لیما اعلامیہ" کے بعد قائم کیا گیا تھا، جہاں وینزویلا میں جاری بحران سے پرامن اخراج کے لیے ١٢ ممالک کے نمائندوں نے ملاقات کی تھی۔
لیما گروپ Grupo de Lima Groupe de Lima | |
---|---|
| |
مقسم | بین الحکومتی تنظیم |
قیام | لیما، پیرو |
• لیما اعلامیہ | 8 اگست 2017ء |
دیگر مسائل کے علاوہ، گروپ نے سیاسی قیدیوں کی رہائی، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے، آزادانہ انتخابات کے مطالبے، انسانی امداد کی پیشکش کے علاوہ صدر نکولس مادورو کی قیادت میں وینزویلا میں جمہوری نظام کی تباہی پر تنقید کی۔