کولمبیا
کولمبیا (/kəˈlʌmbiə/ kə-LUM-biəیا /kəˈlɒmbiə/ kə-LOM-biə) کا سرکاری نام جمہوریہ کولمبیا (ہسپانوی: República de Colombia) [reˈpuβlika ðe koˈlombja]) ہے۔ یہ براعظم جنوبی امریکا کے شمال مغرب میں واقع ہے۔ شمال مغربی سمت میں اس کی سرحد پانامہ، شمال میں بحیرہ کیریبین، مشرق میں وینزویلا اور برازیل، جنوب میں ایکواڈور اور پیرو سے ملتی ہیں اور مغرب میں بحر الکاہل واقع ہیں۔ تیخو کھیل کولمبیا کا قومی کھیل ہے۔
کولمبیا | |
---|---|
پرچم | نشان |
شعار(ہسپانوی میں: Libertad y Orden) | |
ترانہ: | |
زمین و آبادی | |
متناسقات | 4°00′N 73°15′W / 4°N 73.25°W [1] [2] |
بلند مقام | کرسٹوبال کولون چوٹی |
پست مقام | |
رقبہ | |
سطح سمندر سے بلندی |
|
دارالحکومت | بوگوتا [3] |
سرکاری زبان | ہسپانوی [4] |
آبادی | |
حکمران | |
طرز حکمرانی | جمہوریہ |
قیام اور اقتدار | |
تاریخ | |
یوم تاسیس | 1810 |
عمر کی حدبندیاں | |
شادی کی کم از کم عمر | |
شرح بے روزگاری | |
دیگر اعداد و شمار | |
کرنسی | کولمبین پیسو |
منطقۂ وقت | متناسق عالمی وقت−05:00 |
ٹریفک سمت | دائیں [5] |
ڈومین نیم | co. |
سرکاری ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
آیزو 3166-1 الفا-2 | CO |
بین الاقوامی فون کوڈ | +57 |
درستی - ترمیم |
تاریخ
ترمیمعہد قدیم
ترمیمموجودہ کولومبیا عہد قدیم سے وسط امریکا، کیریبین سے ایمیزون طاس اور انڈیز تک انسانی تہذیبوں کے لیے راہدای تھا۔
یورپی مہم جوئی اور کولومبیا
ترمیم1499 عیسوی میں الونسو دے اوخیدا نے کرسٹوفر کولمبس کے ساتھ جزیرہ نما گواخیرا کا سفر کیا ۔ کیریبین کے ساحلی علاقے کے مختلف علاقے دریاف کیے جن میں کولومبیا شامل تھا۔ علاقائی آبادیوں کو فتح کرنے کے بعد ہسپانوی جنگجووں نے ان علاقوں کو ہسپانوی سلطنت کے زیر تسلط کر لیا۔ لیما کا اپنا دار الحکومت بناتے ہوئے پیرو میں نیابت سلطنت قائم کی۔
آزادی
ترمیمکولمبیا پر ہسپانوی قبضے کی ابتدا سے ہی آزادی کی تحریک شروع ہو گئی تھی ہسپانوی سلطنت کو مختلف آزادی پسند تحریکوں اور مسلح جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا لیکن یہ تحریکیں کامیاب نہ ہوسکیں ۔ آخر کار 1810 عیسوی کولومبیا کو ہسپانوی سلطنت سے آزادی ملی اور 20 جولائی کو یوم آزادی قرار دیا گیا۔
بیسویں صدی عیسوی
ترمیمریاست ہائے متحدہ امریکا نے اپنے اثر ورسوخ کے بڑھاتے ہوئے نہر پاناما کی تعمیر اور تھامسن اروٹیا معاہدہ کے تحت کولمبیا کو پاناما کی آزادی کے لیے 1921 عیسوی میں دو کروڑ پچاس لاکھ ڈالر ازالے کے طور پر اداء کیے۔ اس معاہدے کے بعد کولمبیا نے پانامہ کی کولمبیا سے علیحدگی اور آزادگی کو قبول کر لیا۔ پیرو کولمبا کے مابین ایمیزون طاس کے کچھ علاقے پر جنگ ہوئی جو جمیعت اقوام کی مداخلت سے 1934 میں اختتام پزیر ہوئی اور متنازع علاقہ کولمبیا کے حوالے کر دیا گیا۔ 1948 سے 1958 تک کولمبیا میں خانہ جنگی ہوئی جس نے ایک لاکھ اسی ہزار شہریوں کی جان لے لی۔
اکیسویں صدی عیسوی
ترمیم2002 سے 2010 کے دورانیہ میں کولومبئن صدر البارو اوریبے کی دہشت گردی اور فسادات کے خلاف اقدامات نے معاشی ترقی کی راہ ہموار کی۔ صدر خوان مانوئل سانتوس کو ان کی کیوبا کے ساتھ تنازعات کے حل کی کوششوں کے اعتراف میں 2016 میں نوبل انعام سے نوازا گیا۔ کولومبیا کے ہمسایہ ملک وینزویلا کے ساتھ تعلقات کشیدہ رہے ہیں۔ 19 فروری 2019 کو وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو نے کولمبیا سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا چونکہ اس وقت کے کولمبین صدر نے وینزویلا کی حکومت کی بجائے حزب اختلاف کے سربراہ خوآن گوائیڈو کو انسانی امداد دینے کا فیصلہ کیا۔ کولمبیا حزب اختلاف کے سربراہ خوآن گوائیڈو کو وینزویلا کا قانونی صدر تسلیم کرتا ہے۔
آئین، حکومت و سیاست
ترمیمانتظامی تقسیم
ترمیمکولمبیا 32 یونٹس اور ضلع بوگوٹا پر مشتمل ہے، ضلع بوگوٹا دار الحکومت اور کولمبیا کا سب سے بڑا شہر ہے۔
افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے
ترمیمملک کی انتظامہ ملک کے دفاع کی ذمہ دار ہے۔ صدر جمہوریہ تمام افواج کا سپہ سالارِ اعلیٰ ہوتا ہے۔
بین الاقوامی تعلقات
ترمیمکولومبیا کے ہمسایہ ملک وینزویلا کے ساتھ تعلقات کشیدہ رہے ہیں۔ 19 فروری 2019 کو وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو نے کولمبیا سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا چونکہ اس وقت کے کولمبین صدر نے وینزویلا کی حکومت کی بجائے حزب اختلاف کے سربراہ خوآن گوائیڈو کو انسانی امداد دینے کا فیصلہ کیا۔ کولمبیا حزب اختلاف کے سربراہ خوآن گوائیڈو کو وینزویلا کا قانونی صدر تسلیم کرتا ہے۔
معیشت
ترمیمکولمبیا ایک ابھرتی ہوئی معیشت اور خطے میں ایک اقتصادی طاقت ہے۔
آبادیات
ترمیمبڑے شہر اور قصبے
ترمیمبوگوٹا کولمبیا کا سب سے بڑا شہر اور دار الحکومت ہے اس کے علاوہ میڈیئن، کالی ، بارانکیلا اور کارتاخینا بڑے شہروں میں شمار ہوتے ہیں۔
آبادی
ترمیمکولمبیا کی آبادی 50 ملین یعنی 5 کروڑ ہے
زبانیں
ترمیمکولمبیا میں ہسپانوی زبان کے ساتھ ساتھ مختلف زبانیں بولی جاتی ہے کولمبیائی دستور ۱۹۹۱ کے مطابق ہسپانوی زبان ملک کی سرکاری زبان شمار کی گئی ہے۔
مذہب
ترمیمپیو ریسرچ سینٹر کے 2010 کے سروے کے مطابق کولمبیا میں 5۔92 فیصد آبادی عیسائی مذہب کی پیروکار ہے۔ جن میں 89 فیصد کیتھولک 8۔10 فیصد پروٹسٹنٹ اور 2۔0 فیصد دیگر عیسائی فرقے شامل ہیں جبکہ ٹوٹل آبادی میں میں 6۔6 فیصد آبادی لا دین ہیں
صحت
ترمیمکولمبیا عالمی صحت کی نگہداشت کے لحاظ سے لاطینی امریکا میں سب سے پہلے نمبر پر ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق کولمبیا عالمی صحت کے لحاظ سے دنیا کے 191 ممالک میں 22 نمبر پر ہے۔
ثقافت
ترمیمکولمبیا کی ثقافت ہسپانوی قبضے سے قبل موجود مقامی ثقافتوں ، ہسپانیوں کی آمد کے بعد درآمد کی گئی یورپی اور افریقی ثقافتوں کے مجموعے کا نام ہے جس کے مظاہر مذہب، رقص ، موسیقی اور زبان میں بخوبی دیکھے جا سکتے ہیں۔
- ^ ا ب جیونیمز شناخت: https://www.geonames.org/3686110
- ↑ "صفحہ کولمبیا في خريطة الشارع المفتوحة"۔ OpenStreetMap۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 ستمبر 2024ء
- ↑ https://encyklopedia.pwn.pl/haslo/Kolumbia;4169072.html
- ↑ باب: Título I, Artículo 10 — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: http://www.secretariasenado.gov.co/index.php/leyes-y-antecedentes/constitucion-y-sus-reformas — اقتباس: El castellano es el idioma oficial de Colombia. Las lenguas y dialectos de los grupos étnicos son también oficiales en sus territorios. La enseñanza que se imparta en las comunidades con tradiciones lingüísticas propias será bilingüe.
- ↑ http://chartsbin.com/view/edr