لیڈی جین گرے
لیڈی جین گرے (Lady Jane Grey) جسے نو دن کی ملکہ[3] (The Nine Days' Queen) بھی کہا جاتا ہے ایک انگریزی معزز عورت تھی اور جولائی 10 سے 19 جولائی 1553 تک انگلستان کی فی الحقیقت حکمران تھی۔ اسے بعد میں سزائے موت دے دی گئی۔ وہ ہنری ہفتم کی پڑپوتی تھی۔
لیڈی جین گرے Lady Jane Grey | |
---|---|
لیڈی جین گرے [1] | |
ملکہ انگلستان اور آئر لینڈ (متنازع) | |
10 جولائی 1553 – 19 جولائی 1553[2] | |
پیشرو | ایڈورڈ ششم |
جانشین | میری اول |
شریک حیات | لارڈ گلڈ فورڈ ڈیڈلی |
والد | ہینری گرے |
والدہ | فرانسس گرے |
پیدائش | 1536/1537 |
وفات | 12 فروری 1554 (عمر 16–17) ٹاور آف لندن، لندن |
تدفین | لندن |
دستخط |
لیڈی جین گرے نے بہترین انسانی تعلیم حاصل کی اور اس کی ساکھ اپنے دور کی نوجوان خواتین میں سب سے زیادہ تعلیم یافتہ خاتون کے ے طور پر تھی۔[4] بعد از مرگ اسے نہ صرف ایک سیاسی شکار کے طور پر جانا گیا بلکہ ایک شہید کا رتبہ بھی دیا گیا۔
مقدمہ اور سزائے موت
ترمیملیڈی جین گرے اور لارڈ گلڈ فورڈ ڈیڈلی دونوں پر غداری کا الزام عائد کیا گیا۔ ایک خصوصی کمیشن نے مقدمے کی سماعت 13 نومبر 1553 کو کی۔ اور حسب امید تمام مدعا علیہان کو مجرم پایا گیا اور سزائے موت سنائی گئی۔ ملکہ جین گرے کی سزا یہ تھی کہ اسے ٹاور ہل پر زندہ جلا دیا جائے یا سر قلم کر دیا جیسا بھی ملکہ چاہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Charlotte Higgins (16 January 2006)۔ "Is this the true face of Lady Jane?"۔ The Guardian۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مئی 2008
- ↑ Williamson, David (2010). Kings & Queens. National Portrait Gallery Publications. p. 95. ISBN 978-1-85514-432-3
- ↑ Ives 2009, p. 2
- ↑ Ascham 1863, p. 213
ویکی ذخائر پر لیڈی جین گرے سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |