مائیکروسافٹ آفس
آفس سافٹ ویئر کا مجموعہ
(مائیکروسوفٹ آفس سے رجوع مکرر)
مائیکروسافٹ آفس یا آفس، کلائنٹ سافٹ ویئر، سرور سافٹ ویئر اور مائیکروسافٹ کی طرف سے تیار کردہ خدمات کا مجموعہ ہے۔ اس کی تشہیر بل گیٹس کی جانب سے یکم اگست 1988ء میں لاس ویگاس میں کی گئی۔ آفس کا موجودہ ڈیسک ٹاپ ورژن آفس 2021 ہے ، جو 05 اکتوبر ، 2021ء کو جاری کیا گیا ہے۔
آفس 2021
ترمیمآفس 2021ء کو ونڈوز 11 کے ساتھ 5 اکتوبر 2021 کو ریلیز کیا گیا اور اس نے آفس 2019ء کی جگہ لے لی۔ اکتوبر 2022ء میں، مائیکروسافٹ نے اعلان کیا کہ آفس 2021ء مائیکروسافٹ آفس کا آخری ورژن ہوگا کیونکہ اس کے اجزاء کو بالآخر 2023ء میں مائیکروسافٹ 365 کے نام سے دوبارہ برانڈ کیا جائے گا۔ یہ نیا ورژن پانچ سال تک سپورٹ کیا جائے گا اور اسے 5 اکتوبر 2021ء کو جاری کیا گیا۔
سافٹ ویئرز
ترمیم- مائیکروسافٹ ورڈ
- مائیکروسافٹ ایکسل
- مائیکروسافٹ پاور پوائنٹ
- مائیکروسافٹ ون نوٹ
- مائیکروسافٹ ون ڈرائیو
- مائیکروسافٹ آؤٹ لک
بیرونی روابط
ترمیم- دفتری ویب سائٹ
- کرلی (ڈی موز پر مبنی) پر مائیکروسافٹ آفس