متّل راج پکش بین الاقوامی ہوائی اڈا(MRIA) ((سنہالی: මත්තල රාජපක්ෂ ජාත්‍යන්තර ගුවන්තොටුපළ)‏; (تمل: மத்தல ராஜபக்ச பன்னாட்டு வானூர்தி நிலையம்)‏) (آئی اے ٹی اے: HRI، آئی سی اے او: VCRI) ایک بین الاقوامی ہوائی اڈا ہے جو سری لنکا کے جنوب مشرق میں خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ یہ متل نامی گاؤں میں، ہامبانتوتا 18 کلومیٹر (59,000 فٹ) سے فیصلے پر واقع ہے۔ یہ پہلا گرینفیلڈ ہوائی اڈا اور ملک میں دوسرا بین الاقوامی ہوائی اڈا ہے، اس کے علاوہ باندرانیکی بین الاقوامی ہوائی اڈا کولمبو میں ہے۔

متل راج پکش بین الاقوامی ہوائی اڈا
خلاصہ
ہوائی اڈے کی قسمعوامی
مالکحکومت سری لنکا
عامل اے اے ایس ایل
خدمتہمبنتوٹ
محل وقوعمتّل، ہمبنتوٹ، سری لنکا
منطقۂ وقتسری لنکا معیاری وقت (یو ٹی سی+05:30)
بلندی سطح سمندر سے48 میٹر / 157 فٹ
متناسقات06°17′20″N 81°07′25″E / 6.28889°N 81.12361°E / 6.28889; 81.12361
ویب سائٹwww.airport.lk/mria
نقشہ
HRI is located in سری لنکا
HRI
HRI
سری لنکا میں ہوائی اڈے کا مقام
رن وے
سمت لمبائی سطح
میٹر فٹ
05/23 3,500 11,483 اسفالٹ
اعداد و شمار (2017)
مسافر52,448
کارگو (ٹن)69
طیاروں کی آمد و رفت2,984

2013ء میں صدر متل راج پکش نے ہوائی اڈے کا افتتاح کیا، متل راج پکش ہی نے ہوائی اڈے کی تعمیر کا حکم دیا تھا۔ ابتدائی طور پر، کئی ہوائی کمپنیاں ہوائی اڈے پر پہنچ چکی ہیں، بشمول سری لنکن ائیرلائنز، جس نے ہوائی اڈے پر اپنا ایک مرکز/ہب قائم کیا ہے۔ البتہ، کم طلب (صارفین) کی بنا پر کئی ایئر لائنوں نے ہوائی اڈے سے اپنے دفاتر ختم کر دیے۔ جون 2017ء سے، دو ایئر لائن متحدہ عرب امارات اور سری لنکا کے مابین خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔

بہت کم تعداد پرواز کی بنا پر، ہوائی اڈے نے طیول مدتی جہاز پارکنگ کے لیے پیشکش کی ہے، مزید ہوائی تربیت کے ادارے اور دیکھ بھال کی خدمات کے لیے بھی پیشکش کی کئی ہے۔[2] 2016ء میں سری لنکا حکومت نے ہوائی اڈے پر تجارتی سرگرمیاں کو چلانے کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا تھا کیوں کہ ہوائی اڈے کو قرضوں کی ادائی کے لیے وسائل درکار ہیں۔ ہوائی اڈے کس وسیع لیکن کم پروازوں کی تعداد کی وجہ سے اس کو دنیا کا سب سے بڑا خالی بین الاقوامی ہوائی اڈا کہا گیا ہے۔[3][4]

اپریل 2018ء میں اس وقت کے سب سے بڑا ہوائی جہاز/طیارہ Antonov An-225 Mriya ہوائی اڈے پر اترا۔ یہ اس طیارے کی سری لنکا کے لیے پہلی پرواز تھی۔[5][6]

مزید دیکھیے

ترمیم

ملاحظات

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Welcome to Civil Aviation Authority" (PDF)۔ www.caa.lk
  2. "economynext.com"۔ www.economynext.com۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-12-13
  3. "For Sale: The World's Emptiest International Airport"
  4. "The Story Behind The World's Emptiest International Airport"
  5. "World's largest aircraft lands in Sri Lanka's southern airport"۔ 2018-04-18 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-04-27
  6. "World's largest aircraft lands at Mattala"۔ 2018-04-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-04-27

بیرونی روابط

ترمیم

  ویکی ذخائر پر Mattala Rajapaksa International Airport سے متعلق تصاویر

سانچہ:Airports in Sri Lanka