مارہرہ یا مارہرا م(انگریزی: Marehra) بھارت کی ریاست اترپردیش میں ایٹا ضلع کا ایک شہر اور میونسپل بورڈ ہے۔ اسی قصبے سے صوفی سید شاہ برکت اللہ کا فیضان عا م ہے۔ یہاں بھگوان ہنومان کا ایک مشہور مندر بھی ہے۔ اس شہر کو کبھی سوروپ گنج کہا جاتا تھا۔ کتب تاریخ سے پتہ چلتا ہے کہ سوروپ گنج گاؤں کو علاؤ الدین خلجی کی افواج نے تباہ کر دیا تھا اور بعد ازاں علاؤ الدین خلجی کے حکم پر راجپوت حکیم منی رام نے اس قصبے کو دوبارہ آباد کیا۔ [1]