مالاکنڈ
(مالاکنڈ (یونین کونسل) سے رجوع مکرر)
یہ مضمون ضلع مالاکنڈ کے بارے میں ہے،اکثر مالاکنڈ سے مراد مالاکنڈ ڈویژن لیا جاتا ہے لہذا مضمون مالاکنڈ ڈویژن سے مغالطہ نہ کھائیں
صوبہ خیبر پختونخوا کا ایک ضلع۔ مالاکنڈ ايجنسی 1970ء ميں فاٹا کے نتيجے ميں معرضِ وجود ميں آئي۔ اس سے پہلے مالاکنڈ ايجنسی کا انتظام وفاقی حکومت کے زير نگرانی تھا۔ 1970 دير، چترال اور سوات کی رياستوں کے اِدغام ميں يہ قبائلی علاقہ صوبائی حکومت کے زيرانتظام آيا۔ شمالی علاقوں کے راستے ميں ہونے کيوجہ سے مالاکنڈ ايجنسی کو تاريخی لحاظ سے خاص اہميّت حاصل ہے۔ یہاں پشتو زبان بولی جاتی ہے۔ درگئی فورٹ اور مليشيائي فوج سے بھی درگئي کي اہميّت واضح ہے۔ صوبائي کنٹرول ميں آنے کے بعد اس ضلع کي تجارت ميں کافي تبديلياں آئيں۔ ملاکنڈ قبائلي اور ديہي حيثّيت رکھتا ہے۔
شماریات
ترمیم- ضلع کا کُل رقبہ 952 مربع کلوميٹر ہے۔
- یہاں في مربع کلومیٹر 596 افراد آباد ہيں
- سال 2004-05ميں ضلع کي آبادي 567000 تھی
- دیہی آبادي کا بڑا ذریعہ معاش زراعت ہے۔
- کُل قابِل کاشت رقبہ 45660 ہيکٹيرز ہے۔