مالاکنڈ ڈویژن پاکستان میں انتظامی تقسیم کے لحاظ سے صوبہ سرحد میں ایک اکائی تھا، لیکن 2000ء میں ہوئی مقامی حکومتوں کی اصلاحات سے اس کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل ہو گیا ہے۔
اس ڈویژن میں چترال، دیر زیریں،دیر بالا، سوات،بونیر،شانگلہ اور مالاکنڈ کے اضلاع شامل ہیں۔

خیبر پختونخوا میں مالاکنڈ ڈویژن

تاریخ

ترمیم

1970ء تک یہ علاقہ صوبے کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات میں شمار کیا جاتا تھا اور اس کو مالاکنڈ ایجنسی کا نام دیا گیا تھا۔[1] 1970ء میں مالاکنڈ ڈویژن کی حیثیت سے نئی انتظامی اکائی متعارف کروائی گئی، جس میں چترال، دیر اور سوات کی شاہی ریاستوں کے علاوہ مالاکنڈ قلعہ کے اردگرد کے علاقہ کو شامل کیا گیا تھا۔ اس ڈویژن کا صدر مقام سیدو شریف ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. [tt_news=891&tx_ttnews[backPid]=181&no_cache=1 پاکستان میں قبائلی علاقہ جات کا تعارف]

35°30′N 72°00′E / 35.500°N 72.000°E / 35.500; 72.000