متحدہ عرب امارات میں اردو

متحدہ عرب امارات میں بھارت اور پاکستان سے جاکر کاروبار اور تلاش روزگار کے سلسلے میں رہنے والوں کی بہت بڑی آبادی بسی ہے۔ اس وجہ سے یہ کہنا بجا ہے کہ عربی یہاں کی سرکاری زبان ہے۔ انگریزی کا استعمال یہاں عام ہے۔ مگر بول چال میں سب سے مقبول زبان یہاں پر اردو ہے۔[1]

انٹرنیٹ پر سرکاری معلومات

ترمیم

مارچ 2015 میں متحدہ عرب امارات کی حکومت نے عوام سے جاننا چاہا کہ عربی اور انگریزی کے ساتھ ساتھ کس زبان میں انٹرنیٹ پر سرکاری معلومات مہیا کی جائیں۔ اس سروے میں سب سے زیادہ ووٹ اردو کو حاصل ہوئے تھے۔ اس رائے شماری کی تفصیلات اس طرح ہیں:[2]

پسندیدہ زبان رائے دہندوں کی تعداد فی صد
اردو 170973 54.44
ملیالم 139141 44.3
مینڈرین 2306 0.73
ٹیگلاگ 1654 0.53

مشاعروں کا انعقاد

ترمیم

متحدہ عرب امارات میں اردو پریس کلب انٹرنیشنل اور کچھ دیگر تنظیموں کی جانب سے مشاعروں کا وقفے وقفے سے انعقاد عمل میں آتا ہے۔ ان مشاعروں میں بھارت اور پاکستان کے بھی نامی گرامی شعرا حصہ لیتے ہیں۔[3]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Languages in the UAE - Exploring the United Arab Emirates"۔ 2016-06-17 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-05-14
  2. "Poll Archive - E-Participation - Federal Authority For Identity and Citizenship"۔ 2015-05-22 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-05-14
  3. دوبئی میں اردو پریس کلب انٹرنیشنل کے زیر اہتمام عالمی

مزید دیکھیے

ترمیم