متوشلح
متوشلح (عربی: مَتُّوشَلَخَ، فارسی: متوشالح، انگریزی: Methuselah، عبرانی: מְתֿוּשֶלַח یا מְתֿוּשָלַח، طبری تلفظ صوتی: Məṯûšélaḥ یا Məṯûšālaḥ،عصر حاضر:Mətušélaḥ یا Mətušálaḥ) حضرت نوح کے دادا اور حضرت ادریس عہ کے بیٹے تھے۔ اس نام کا معنی نیزے یا بھالے کا بیٹا ہے اس سے مراد جنگی فن و حرب کا ماہر ہونا بھی سمجھاجاسکتاہے۔ جبکہ اس نام کاایک متبادل معنی "کہ اس کی موت پر حتمی انصاف کا دن آئے گا" بھی ہے۔عبرانی بائبل میں مذکور ہے کہ اس نام کا شخص طویل عمر جیا۔ مزید بائبلی روایات بتاتی ہیں کہ متوشلح حشوان مہینے کے گیارہویں دن اور یوم العالم کے سال 1656 میں فوت ہوا۔ اس وقت اس کی عمر 969 سال تھی۔ یہ دن طوفان نوح کے ٹھیک 7 دن پہلے قرارپاتاہے۔ یہ لفظ کسی بھی زندہ شے/جاندار کی طرف حوالے کے طور پر استعمال کیاجاتاہے کہ جب اس کی عمر غیر معمولی طویل ہو جائے۔
متوشلح | |
---|---|
(عبرانی میں: מתושלח) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 3317 ق مء [1] قدیم مشرقی تہذیب |
تاریخ وفات | سنہ 2348 ق مء [2] |
زوجہ | عدنہ |
اولاد | لامخ اور دیگر بیٹے ، بیٹیاں |
والدین | ادریس (اسلام میں) حنوک (مسیحیت میں) |
والد | حنوک [3] |
درستی - ترمیم |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://amazingbibletimeline.com/timeline_online/
- ↑ عنوان : Genesis — باب: 27 — فصل: 5
- ↑ عنوان : Genesis — باب: 21 — فصل: 5
بیرونی ربط
ترمیم- کرلی (ڈی موز پر مبنی) پر Methuselah
- Complete Bible Genealogy Family tree of Methuselah
- چارلس ہاربرمان، مدیر (1913)۔ "Methuselah"۔ کیتھولک انسائکلوپیڈیا۔ نیو یارک: رابرٹ اپلیٹن کمپنی
- Lee McKague (1999)۔ "Methuselah: Oldest Myth, or Oldest Man?" (PDF)۔ Journal of Scientific Exploration۔ 13 (3): 483–97۔ 13 اگست 2012 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 مئی 2014