میتھل دیویکا (پیدائش 1976) ایک بھارتی رقص ریسرچ اسکالر، معلم، فنکارہ اور کوریوگرافر ہیں۔ ان کا تعلق پالگھاٹ سے ہے۔

متھل دیویکا
 

معلومات شخصیت
پیدائش 5 اپریل 1977ء (47 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دبئی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ مدراس   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ رقاصہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی

ترمیم

میتھل دیویکا کی پیدائش 1976 میں دبئی میں ہوئی تھی، جہاں انھوں نے انڈین ہائی اسکول میں تعلیم حاصل کی۔ ان کی دو بڑی بہنیں ہیں، رادھیکا پیلے اور میتھل رینوکا۔ مصنف میتھل رادھا کرشنن ان کے ماموں ہیں اور لکھاری وی کے این کی اہلیہ ویداوتھی اس کی ممانی ہیں۔

انھوں نے گورنمنٹ وکٹوریہ کالج سے کامرس میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کرنے سے پہلے سینٹ تھامس کانونٹ اسکول اور پھر مرسی کالج میں تعلیم حاصل کی۔

تعلیم

ترمیم

انھوں نے مدراس یونیورسٹی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز عمدہ رینک کے ساتھ کیا اور رابندر بھارتی یونیورسٹی سے پرفارمنگ آرٹس میں ماسٹر ڈگری گولڈ میڈل کے ساتھ حاصل کی۔ انھوں نے بھارتھی ڈسن یونیورسٹی، تامل ناڈو سے 2013 میں موہینی یاتم میں پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کی۔ وہ پوسٹ گریجویٹ اسٹڈیز شعبہ ( موہینی یاتم / کتھا کلی / کوڈی یاتم ) میں لیکچرار رہی ہیں۔ وہ کلامنڈلم یونیورسٹی، کیرالہ کے ریسرچ ڈیپارٹمنٹ میں بھی لیکچرار رہیں۔ وہ کیرالہ کلامنڈلم یونیورسٹی میں بین الاقوامی طلبہ کے شعبہ کی سربراہ بھی رہیں۔

کیریئر

ترمیم

میتھل دیویکا ایک ماہر تعلیم، اسکالر اور موہینی یاتمم کے ہندوستانی کلاسیکی ڈانس فارم کی مبلغہ ہیں۔ ریاستہائے متحدہ امریکا، یورپ، آسٹریلیا، ایسپلانیڈ تھیٹر سنگاپور اور کیرالہ فائن آرٹس سوسائٹی اور استاد بسم اللہ خان یووا پرسکار یوتھ فیسٹیول جیسے بڑے تہواروں میں[1] میں ان کی پرفارمنس کو سراہا گیا ہے کہ کس طرح انھوں نے عالمگیر انسانی جذبات کو کھوجتے ہوئے موہینی یاتم کو نئی شکل دی۔ دیویکا نے ہندوستان کے مختلف اسکولوں اور انسٹی ٹیوٹ میں اور بیرون ملک کی یونیورسٹیوں میں لیکچر اور مقالے پیش کرکے موہینی یاتم اور ملیالم ادب، موسیقی اور شاعری کی تشہیر اپنے فن کے ذریعے کی ہے۔ انھوں نے تھیرونانتھا پرم میں پانچ روزہ 2017 چیلانکا ڈانس فیسٹیول جیسے تہواروں کی تشکیل کی ہے۔

ذاتی زندگی

ترمیم

دیویکا نے 2002 میں راجیو نائر سے شادی کی اور بنگلور رہائش اختیار کی جہاں ان کا ایک بیٹا دیوانگ پیدا ہوا۔ دیوانگ کی پیدائش کے فورا۔ بعد ہی طلاق لینے کے بعد، دیویکا واپس پالگھاٹ منتقل ہوگئیں اور انھوں نے وہاں ایک ڈانس اسکول شروع کیا۔

انھوں نے 24 اکتوبر 2013 کو مقبول ملیالم اداکار مکیش سے شادی کی، جو مکیش کی بھی دوسری شادی تھی۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Your music – Recurrent Note"۔ India Today (بزبان انگریزی)۔ 2 مئی 2008۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 جولائی 2018