مدراس یونیورسٹی ایک عوامی اور ریاستی یونیورسٹی ہے جو بھارتی صوبہ تمل ناڈو کے دار الحکومت چنائی (سابقہ مدراس) میں واقع ہے۔[2] یہ یونیورسٹی سنہ 1857ء میں قائم ہوئی، یوں اس کا شمار ہندوستان کی قدیم ترین اور اولین جامعات میں ہوتا ہے۔ بھارت کی مجلس قانون ساز کے ایک ایکٹ کے ذریعہ یونیورسٹی کی تشکیل عمل میں آئی۔[3]

مدراس یونیورسٹی
شعارDoctrina Vim Promovet Insitam (لاطینی)
اردو میں شعار
"تعلیم قدرتی صلاحیت کو نکھارتی ہے"
قسمعوامی جامعہ
قیام1857
چانسلرگورنر تمل ناڈو
وائس چانسلرP. Duraisamy[1]
مقامچینائی، ، بھارت
کیمپسشہری علاقہ
رنگ  Cardinal
وابستگیاںUGC، NAAC، AIU
ماسکوٹببر شیر
ویب سائٹwww.unom.ac.in

یہ ایک کالجی اور تحقیقی یونیورسٹی ہے جس کے شہر بھر میں چھ کیمپس (چیپاک، مرینا، گِنڈی، ترامنی، مدوراوائل اور چیتوپیٹ) ہیں۔ اس وقت یونیورسٹی میں 73 شعبے ہیں جو اٹھارہ اسکولوں کے تحت گروہ بند ہیں۔ ان شعبوں میں سائنس، سماجی سائنس، بشریات اور طب قابل ذکر ہیں۔ 109 کالج یونیورسٹی سے ملحق ہیں اور 52 تحقیقی اداروں کو منظوری دی جا چکی ہے۔

نیشنل اسیسمنٹ اینڈ اکریڈٹیشن کاؤنسل نے یونیورسٹی کو پانچ ستارہ کا درجہ دیا ہے، نیز یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی جانب سے اسے افضلیت کی قابل یونیورسٹی قرار دیا گیا ہے۔ مدراس یونیورسٹی طبیعیات میں دو بھارتی نوبل انعام یافتہ، بھارت کے پانچ صدر جمہوریہ اور شری نواس رامانوجن سمیت متعدد مشہور ریاضی دانوں کا مادر علمی رہا ہے۔[4]

مدراس یونیورسٹی سے دو قابل ذکر فزکس نوبل لارئیٹس پانے والے سبھرامنین چندراشیکر، بھارت کے پانچویں صدر اے۔ پی۔ جے۔ عبد الکلام اور کچھ قابل ذکر ریاضی دانوں سرینواسا رامانوجن نے تعلیم حاصل کی۔

نگار خانہ

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. http://www.tnrajbhavan.gov.in/PressReleases/2017/PR270517-1.pdf
  2. Indian Universities in the 2014 QS University Rankings: BRICS. Top Universities (24 June 2014). Retrieved on 2015-09-27.
  3. University of Madras. Encyclopædia Britannica.
  4. University Grants commission ::Universities (UPE). Ugc.ac.in. Retrieved on 27 September 2015.

بیرونی روابط

ترمیم