محبت کا اس سے کیا لینا دینا؟

محبت کا اس سے کیا لینا دینا؟ (انگریزی:?What's Love Got to Do with It) 2022 کی ایک برطانوی رومانٹک کامیڈی فلم ہے جس کی ہدایت کاری شیکھر کپور نے کی ہے۔ اس فلم کا اسکرین پلے جمائما خان کا ہے۔ اس فلم کے اداکاروں میں للی جیمز ، ایما تھامسن ، شہزاد لطیف ، راب برائیڈن ، شبانہ اعظمی ، سجل علی اور عاصم چوہدری شامل ہیں۔

محبت کا اس سے کیا لینا دینا؟
What's Love Got to Do with It?
ہدایت کارشیکھر کپور
پروڈیوسر
تحریرجمائماخان
ستارے
موسیقینتن ساہنی
سنیماگرافیریمی ایڈفراسین
ایڈیٹر
تقسیم کاراسٹوڈیو کینال
تاریخ نمائش
دورانیہ
108 منٹ[1]
ملکبرطانیہ
زبانانگریزی

اس فلم کا ورلڈ پریمیئر 10 ستمبر 2022 کو ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ہوا۔ یہ فلم اسٹوڈیو کینال کے ذریعہ 27 جنوری 2023 کو برطانیہ میں ریلیز ہو گی۔

بنیاد

ترمیم

یہ فلم لندن اور جنوبی ایشیا کے درمیان محبت اور شادی کے بارے میں ایک کراس کلچرل روم کام ہے۔ [2]

فلم کی کہانی لڑکی زوئی (للی جیمز) اور پاکستانی نژاد برطانوی لڑکے کاظم (شہزاد لطیف) کے گرد گھومتی ہے ۔ لندن میں مقیم برطانوی سفید فام لڑکی زوئی اسٹیون سن (للی جیمز) ایک دستاویزی فلم ڈائریکٹر ہے،دوسری جانب کاظم (شہزاد لطیف) ایک پاکستانی نژاد نوجوان ڈاکٹر ہے۔ کاظم اور زوئی جو نہ صرف پڑوسی ہوتے ہیں بلکہ بچپن کے دوست بھی ہوتے ہیں ۔

کاظم کے والدین ، ماں عائشہ خان (شبانہ اعظمی ) اور والد زاہد خان (جیف مرزا )اس کے لیے پرفیکٹ دلہن تلاش کر رہے ہوتے ہیں ، وہ رشتے کرانے والے افراد کے پاس

بھی ان کے رشتے لے جاتے ہیں مگر انھیں ناکامی ملتی ہے، کئی ناکام کوششوں کے بعد انھیں لاہور پاکستان کی ایک لڑکی میمونہ (سجل علی) پسند آجاتی ہے اور کاظم کو ویڈیوکال اسکائپ کے ذریعہ میمونہ سے روبرو کرایا جاتاہے ، کاظم اسے پسند کرلیتا ہے مگر اس کے چہرے پر تھوڑی ہچکچاہٹ نظر آرہی ہوتی ہے۔ بہر حال رشتہ طے ہوجاتاہے۔

زوئی حیرت زدہ ہوتی ہے کہ کاظم والدین کی پسند کی لڑکی سے ارینج شادی کرنے والا ہے جسے وہ جانتا ہی نہیں ۔ لندن میں جہاں ڈیٹنگ ایپس وغیرہ پر ایک موزوں آدمی چننے کے بعد کئی ملاقاتوں میں پرکھا جاتا ہے ایک دوسرے کی کیمسٹری کو جانچا جاتا ہے کہ کیا وہ شخص ظاہری طور پر اچھا یا دلچسپ ہے، آپ کو سمجھتا ہے ، وہ رومینٹک، سیکشوئل یا پھر دوسری ضرورتیں پوری کرسکتا ہے، کیا وہ ایک اچھا لائف پارٹنر بننے کے قابل ہے۔ ایسے میں والدین کی پسند سے کسی ایسے شخص سے شادی جسے جانتے ہیں نہیں یہ سب زوئی کے لیے عجیب ساتھا۔

خود محبت کے معاملہ میں زوئی کی زندگی میں کچھ گڑبڑ ہی رہتی تھی ، اس لیے وہ تیس بتیس برس کی عمر میں بھی اب تک سنگل تھی۔ زوی کی ماں کیتھ (ایما تھامسن) بھی اسے ایک موزوں آدمی تلاش کرنے میں ناکام رہنے پر مسلسل طعنہ دیتی ہے اور اس لیے وہ اس بارے میں مزید جاننے کی کوشش کرتی ہے کہ آیا اس طرح والدین کی طرف سے منتخب کردہ کوئی شخص واقعی صحیح لائف پارٹنر بن سکتا ہے، کیا ایسی شادی کامیاب ہوتی ہے۔ کاظم کی شادی میں شرکت کے لیے زوئی بھی ان کے ہمراہ لندن سے لاہور آتی ہیں اور ان کی شادی کے تمام تقریبات اور مراحل کو شوٹ کرکے اس پر دستاویزی فلم بناتی ہیں اور سب سے ان کے ثاثرات لیتی رہتی ہے۔

کاظم کا ماننا تھا کہ اگر وہ مثبت رویہ رکھے گا تو ایسی شادی کامیاب رہے گی مگر اندر سے اسے کچھ شبہات بھی تھے۔ مہندی کی رات میمونہ کو قریب سے مل کر اس کی عادتیں اور رویے دیکھ کر اسے احساس ہوتا ہے کہ یہ وہ لڑکی نہیں جس کی وہ توقع کررہا تھا۔ وہ مایوسی کے عالم میں زوئی کے ساتھ تقریب چھوڑ کر چلا جاتا ہے اور پرانے لاہور کی اندرونی گلیوں میں ایک قوالی کی تقریب میں جاپہنچتا ہے۔

قوال (راحت فتح علی خان ) کی عشق پر مبنی قوالی کے الفاظ میں محبت کی حقیقت کو وہ جب زوئی کو سمجھاتا ہے تو اسے احساس ہوا کہ اس کے محبت کے خیالات زوئی کے ساتھ مطابقت رکھتے ہیں، لیکن وہ انھیں نظر انداز کردیتا ہے۔ بعد میں، کاظم اور زوئی دونوں ایک دوسرے کو اپنے جذبات کی وضاحت کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن ایسا نہیں کر پاتے۔

کاظم کی شادی میمونہ سے ہو جاتی ہے، لندن واپسی پر، وہ آخر کار اپنی فلم مکمل کرتی ہے اور کاظم فیملی کو پریمیئر میں مدعو کیا جاتا ہے۔ یہاں یہ بھی مینشن کردوں کاظم کا ایک بھائی، فاروق (میم شیخ) نے بھی والدین کی پسند سے یاسمین (ایمان بوجیلوہ) سے شادی کی، کاظم کی ایک بہن بھی تھی جس نے والدین کی پسند سے شادی کے خلاف جاکر ایک گورے لڑکے سے شادی کرلی تھی اور خاندان والوں نے اس سے منہ پھیرلیا تھا۔ زوئی نے اپنی ڈوکیومنٹری فلم میں کاظم کی بہن کا شادی کے متعلق نکتہ نظر بھی پیش کیا ، یہ بات کاظم کے گھر والوں کو پسند نہ آئی اور وہ ناراض ہوکر چلے جاتے ہیں، فلم کے اسپانسر بھی فلم کو مسترد کردیتے ہیں۔ زوئی اپنے جذباتی تناؤ سے وقفہ لینے کے لیے ترکی جانے کا فیصلہ کرتی ہے۔ کاظم اور میمونہ اب تک جو صرف کامیاب شادی کا دکھاوا کر رہے تھے ، ان کی زندگی میں

تناؤ آنے لگتاہے کیونکہ دونوں میں سے ایک دوسرے کے لیے کوئی جذبات پیدا نہیں ہوتے ۔ بالآخر میمونہ کاظم کے سامنے اعتراف کرتی ہے کہ وہ کسی اور سے محبت کرتی ہے۔

عید کا دن آجاتا ہے، زوئی کو کاظم کے گھر عید کی خوشی میں مدعو کیا جاتا ہے جہاں کاظم سب کو بتاتا ہے کہ اب وہ اور میمونہ الگ ہو چکے ہیں۔ زوئی یہ سن کر وہاں سے چلی جاتی ہے، کاظم اس کا پیچھا کرتا ہے۔ وہ اسے اُسی ٹری ہاؤس میں پاتا ہے جہاں وہ بچپن میں کھیلتے تھے۔ دونوں ایک دوسرے کے لیے اپنے جذبات کا اعتراف کرتے ہیں اور فلم کی ہیپی اینڈنگ ہوجاتی ہے۔

کاسٹ

ترمیم

پروڈکشن

ترمیم

نومبر 2020 میں، یہ اعلان کیا گیا کہ للی جیمز، ایما تھامسن اور شہزاد لطیف نے فلم کی کاسٹ میں شمولیت اختیار کی ہے، شیکھر کپور نے جمائما خان کے اسکرین پلے سے ہدایت کاری کی ہے، جو ٹم بیون اور ایرک کے ساتھ فلم میں بطور پروڈیوسر بھی کام کریں گی۔ فیلنر جو اپنے ورکنگ ٹائٹل فلمز بینر کے تحت اسٹوڈیو کینال کے ساتھ تقسیم کرے گا۔[3] جنوری 2021 میں، راب برائیڈن، شبانہ اعظمی، سجل علی اور عاصم چوہدری فلم کی کاسٹ میں شامل ہوئے۔[4][5]


پرنسپل فوٹوگرافی کا آغاز دسمبر 2020 میں ہوا۔ [6][7]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "What's Love Got to Do with It?"۔ ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول۔ اخذ شدہ بتاریخ July 28, 2022 
  2. "'What's Love Got to with It?': Written & Produced by Jemima Khan" 
  3. Andreas Wiseman (November 2, 2020)۔ "Lily James, Shazad Latif & Emma Thompson To Star In Working Title Rom-Com 'What's Love Got To Do With It?' From Jemima Khan & Shekhar Kapur; Studiocanal Launches Sales — AFM Hot Pic"۔ Deadline Hollywood۔ اخذ شدہ بتاریخ January 21, 2021 
  4. Naman Ramachandran (January 15, 2021)۔ "Rob Brydon, Shabana Azmi Board Lily James and Emma Thompson Comedy 'What's Love Got To Do With It?'"۔ Variety۔ اخذ شدہ بتاریخ January 21, 2021 
  5. Tom Grater (January 15, 2021)۔ "'What's Love Got To Do With It?' Finalizes Cast; Russian Box Office Boost; Susanne Bier Goteborg Keynote; Shine TV Boss Exits – Global Briefs"۔ Deadline Hollywood۔ اخذ شدہ بتاریخ January 21, 2021 
  6. Naman Ramachandran (January 15, 2021)۔ "Rob Brydon, Shabana Azmi Board Lily James and Emma Thompson Comedy 'What's Love Got To Do With It?'"۔ Variety۔ اخذ شدہ بتاریخ January 21, 2021 
  7. Tom Grater (January 15, 2021)۔ "'What's Love Got To Do With It?' Finalizes Cast; Russian Box Office Boost; Susanne Bier Goteborg Keynote; Shine TV Boss Exits – Global Briefs"۔ Deadline Hollywood۔ اخذ شدہ بتاریخ January 21, 2021