محب اللہ خان
محب اللہ خان، ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو 29 اگست 2018ء سے 18 جنوری 2023ء تک خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر برائے زراعت رہے۔ وہ اگست 2018ء سے جنوری 2023ء تک خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہے۔ اس سے قبل وہ مئی 2013ء سے مئی 2018ء تک خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہے۔
محب اللہ خان | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 20 دسمبر 1968ء (56 سال) سوات |
جماعت | پاکستان تحریک انصاف |
مناصب | |
رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا [1] | |
رکن سنہ 13 اگست 2018 |
|
پارلیمانی مدت | 13ویں صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی اور تعلیم
ترمیموہ 20 دسمبر 1968ء کو پاکستان کے ضلع سوات میں پیدا ہوئے۔ [2] انھوں نے 2016ء میں بیچلر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی۔ [3]
سیاسی کیریئر
ترمیممحب اللہ خان 2013ء کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی کے-83 (سوات-IV) سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کے طور پر خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ انھوں نے 10,995 ووٹ حاصل کیے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو شکست دی۔ [4] مئی 2014ء میں انھیں وزیر اعلیٰٰ پرویز خٹک کی صوبائی کابینہ میں شامل کیا گیا اور انھیں وزیر اعلیٰٰ کے مشیر برائے لائیو سٹاک، فشریز اور کوآپریٹو مقرر کیا گیا۔ وہ 2018ء کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ PK-8 (سوات-VII) سے پی ٹی آئی کے امیدوار کے طور پر خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے۔ [5] 29 اگست 2018ء کو انھیں وزیر اعلیٰ محمود خان کی صوبائی کابینہ میں شامل کیا گیا اور انھیں خیبر پختونخوا کا صوبائی وزیر برائے زراعت مقرر کیا گیا۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ http://www.pakp.gov.pk/2018/member/pk-08-2018/
- ↑ "Profile"۔ www.pakp.gov.pk۔ KP Assembly۔ 07 جون 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2018
- ↑ "Mohib Ullah Khan"۔ www.pakp.gov.pk۔ KP Assembly۔ 31 اکتوبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 اگست 2018
- ↑ "2013 election result" (PDF)۔ ECP۔ 01 فروری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اپریل 2018
- ↑ "PK-8 Result - Election Results 2018 - Swat 7 - PK-8 Candidates - PK-8 Constituency Details - thenews.com.pk"۔ www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اگست 2018