محراب پور جنکشن ریلوے اسٹیشن
محراب پور جنکشن ریلوے اسٹیشن پاکستان میں واقع ہے۔
محراب پور جنکشن ریلوے اسٹیشن Mahrabpur Jn Railway Station | |||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
محل وقوع | محراب پور | ||||||||||
مالک | وزارت ريلوے | ||||||||||
لائن(لائنیں) | کراچی-پشاور ریلوے لائن | ||||||||||
دیگر معلومات | |||||||||||
اسٹیشن کوڈ | MHR | ||||||||||
خدمات | |||||||||||
| |||||||||||
تاریخ
ترمیممحراب پور ریلوے اسٹیشن کا قیام سنہ 1921ء میں عمل میں آیا ـ یہ اسٹیشن اپنے محلِ وقوع کے اعتبار سے بہت زیادہ آمدنی دینے والا ریلوے اسٹیشن ہے ـ بیشمار چھوٹے بڑے گاؤں اس کے مضافات میں شامل ہیں ـ اس اسٹیشن سے ضلع نوشہروفیروز کے علاوہ، ضلع خیرپور میرس کے عوام بھی مستفید ہوتے ہیں ـ لیکن ان تمام خصوصیات کے باوجود یہ اسٹیشن ہرطرح کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے، ـ یہ شہر تقریباً پچیس تیس سال قبل جنکشن ہوتا تھا، یہاں سے فیڈر لائن، ہالانی، کنڈیارو، نوشہروفیروز، مورو، دولت پور، وغیرہ سے ہوتی ہوئی پڈعیدن اسٹیشن سے جاکر ملتی تھی ـ لیکن اب یہ ریلوے لائن بھی لوگ اکھاڑ کر لے گئے ہیں اور یہ فیڈر لائن کا ٹریک ہی ختم کر دیا گیا ہے ـ اور اس ٹریک پر بااختیار لوگوں نے قبضہ کرکے تعمیرات کردی ہیں ــ اس اسٹیشن پر ملک کی بڑی بڑی ٹرینیں رکتی ہیں اور ماضی میں بھی رکتی رہی ہیں، جن میں، ہزارہ ایکسپریس، عوام ایکسپریس، شالیمار، ملت، فرید، علامہ اقبال، پاکستان ایکسپریس، تیزگام، بہاؤ الدین ذکریا، کراچی لاہور ایکسپریس، سندھ ایکسپریس وغیرہ ـ لیکن اسٹیشن کا حال یہ ہے کہ ریلوے کی طرف سے مسافروں کے لیے دس پندرہ منٹ انتظار کرنے کی سہولت بھی میسر نہیں ہے، واٹرکولر اور واش روم کا کوئی مناسب انتظام نہیں ہے ـ
سارے پلیٹ فارم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکے ہیں،
ریلوے اسٹیشن کوڈ
ترمیمپاکستان ریلویز کی سرکاری ویب گاہ کے مطابق محراب پور جنکشن ریلوے اسٹیشن کا کوڈ MHR ہے
موجودہ حالت
ترمیماس وقت یہ اسٹیشن پاکستان ریلویز کے استعمال میں ہے ۔
محل وقوع
ترمیممحراب پور جنکشن ریلوے اسٹیشن محراب پور جنکشن میں واقع ہے
مزید دیکھیے
ترمیمبیرونی روابط
ترمیم- پاکستان ریلوے کی ویب گاہآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ pakrail.gov.pk (Error: unknown archive URL)