محسن حجازی کی وجہ شہرت پاک نستعلیق فونٹ کی تخلیق ہے۔ محسن حجازی کو نستعلیق کے تناظری تجزیات، ٹی ٹی ایف ( TTF )، او ٹی ایف ( OTF ) پر مکمل دسترس ہے اور آپ مقتدرہ قومی زبان کے ذیلی منصوبے مرکز فضیلت برائے اردو اطلاعیات میں ملازم تھے۔

فائل:Mohsin hijazi.jpg
محسن حجازی

سوانح

ترمیم

آپ کا نام محسن شفیق حجازی ہے۔ آپ 6 جنوری 1985 کو پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر نواب شاہ میں پیدا ہوئے۔ آپ نے ابتدائی تعلیم لاہور میں پائی اور سن 2000 میں میٹرک بھی سائنس مضامین کے ساتھ لاہور کے والٹن ائیرپورٹ ہائی سکول سے کیا۔ اس کے بعد والد صاحب روزگار کے سلسلے میں پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور منتقل ہو گئے۔ اس طرح محسن شفیق حجازی کا گھرانا بھی سن 2000 میں بہاولپور منتقل ہو گیا۔ محسن حجازی بنیادی طور پر الیکٹرانکس کی جانب زیادہ رحجان رکھتے تھے لیکن آپ کی والدہ نے آپ کو کمپیوٹر سائنس کی طرف جانے کا مشورہ دیا۔ اس ضمن میں انٹرمیڈیٹ ان کمپیوٹر سائنس میں داخلہ لے لیا اور اسی کو اوڑھنا بچھونا بنا لیا۔

محسن شفیق نے انٹر کے دوران ہی کئی اہم زبانیں مثلاً جاوا، سی، سی++، ایچ ٹی ایم ایل، جاوا سکرپٹ وغیرہ سے شدھ بدھ حاصل کر لی۔ ایک لحاظ سے وہ بہت زرخیز دور تھا جس میں بہت سے خیالات نے جنم لیا اور ان میں سے کئی کو بعد میں عملی جامہ پہنانے کا موقع بھی ملا۔ محسن حجازی نے انٹر کے بعد ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان میں بیچلر ان کمپیوٹر سائنس میں داخلہ لے لیا۔

ایک سال کی محنت سے مرکز فضیلت برائے اردو اطلاعیات میں تیار ہونے والا پاک نستعلیق کے نام سے تیار ہونے والا یہ اوپن ٹائپ یونی کوڈ نستعلیق فونٹ فی الوقت بی ٹا ریلیز کی صورت میں دستیاب ہے اور نقائص کے باوجود کثیرالاستعمال ہے۔ اس سے پہلے منظر عام پر آنے والے تمام نستعلیق فونٹ یا تو تجارتی پیمانے پر محدود استعمال کے لیے دستیاب تھے یا مفت دستیاب فونٹ اپنے بوچھل پن کے باعث کمپیوٹر پروگرامز میں ناقابل استعمال تھے۔ پاک نستعلیق کی سب سے اہم خصوصیت اس کا ہلکا پن ہے جس کے سبب اس کا استعمال ویب صفحات اور دیگر پروگرامز میں ممکن ہو گیا ہے جو اس نستعلیق فونٹ کی مقبولیت کا سبب بھی ہے۔

hawala jat

ترمیم

[1] اردو کی بورڈ

حوالہ جات

ترمیم
  1. "اردو کی بورڈ"


سانچہ:Refrences