محسن علی (ٹی وی پروڈیوسر)

پاکستانی ڈراما پروڈیوسر

سید محسن علی (پیدائش: 1941ء - وفات: 23 مئی، 2003ء) پاکستان ٹیلی وژن کے ممتاز پروڈیوسر تھے جنھوں نے شہزوری، انکل عرفی اورجناح سے قائد جیسے مشہور و معروف ڈراموں کی پیشکش و ہدایات دیں۔

سید محسن علی
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 1941ء
وفات مئی 23، 2003(2003-05-23)ء
کراچی، پاکستان
قومیت پاکستان کا پرچمپاکستانی
عملی زندگی
وجہ شہرت ڈراما پروڈیوسر
کارہائے نمایاں
صنف ٹی وی ڈراما
اعزازات
صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی
پی ٹی وی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

حالات زندگی

ترمیم

محسن علی 1941ء کے لگ بھگ پیدا ہوئے۔ انھوں نے 1967ء میں پاکستان ٹیلی وژن سے وابستگی اختیار کی۔ ان کے مشہور ٹیلی وژن ڈراموں میں شہ زوری، کرن کہانی، انکل عرفی، تعبیر، شاہین اور جناح سے قائد کے نام سرفہرست ہیں۔[1]

اعزازات

ترمیم

حکومت پاکستان نے ان کی فنی خدمات کے اعتراف کے طور پر انھیں 14 اگست 1996ء کو صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی کا اعزاز اور پاکستان ٹیلی وژن کی طرف سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔[2]

مشہور ڈرامے

ترمیم

وفات

ترمیم

سید محسن علی 23 مئی، 2003ء کو کراچی، پاکستان میں وفات پاگئے۔ وہ کراچی میں گلشن اقبال کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔[1][2]

حوالہ جات

ترمیم