ں ظا


మహల్
قصبہ
ملک بھارت
Stateآندھرا پردیش
DistrictChittoor
بلندی497 میل (1,631 فٹ)
زبانیں
 • دفتریTelugu & اردو
منطقۂ وقتIST (UTC+5:30)

محل : ریاست آندھرا پردیش، چتور ضلع، کلیکری منڈل کا ایک گرام پنچایت اور ایک چھوٹا سا ٹاؤن ہے۔ یہاں کی آبادی کا بڑا حصہ اردو بولنے والوں کا ہے۔ یہاں پر ایسے لوگ بھی بستے ہیں جن کے آبا و اجداد کی زبان پشتو تھی۔ بخارا، بلوچستان، افغانستان سے لوگ یہاں آکرآباد ہو گئے تھے۔ اس گاؤں کی آبادی تقریباً 4000 کے قریب ہے، مسلم آبادی کے ساتھ ساتھ ہندو قوم سے تعلق رکھنے والے طبقات جیسے، ریڈّی، وائسیا، نایئڈو اور بلجا بھی اخوت وبھائی چارگی کے ساتھ رہتے ہیں۔ یہ گاؤں پہلے سے ہی اردو زبان کی آبیاری اور نہایت فصیح و بلیغ زبان کے استعمال میں اپنا جداگانہ و مشتثنی مقام رکھتا آ رہاہے۔ یہ گاؤں بہدا ندی کے کنارے واقع ہے جو رائلسیما علاقہ کی مشہور ندی ہے، اس ندی کا پانی بہت ہی میٹھا اور دہقانوں کے لیے زرعی اعتبار سے ایک اہم ذریعہ ہے۔ بہدا ندی کے پار، گرمکنڈہ روڈ پر حضرت ذو الفقار شاہ ولی بابا کی درگاہ واقع ہے،قرب و جوار کے عاشقان اولیا اللہ کی آمد و رفت ان بزرگ ولی کے دربار لگی رہتی ہے۔ وسطِ گاؤں میں لبِ سڑک ایک اور بزرگ کی مزار بھی ہے جن کا نام محی الدین شاہ ولی تھا۔

مسجدیں اور کتبے

ترمیم

اس گاؤں میں چار مسجدیں ہیں۔ جامع مسجد کے احاطہ میں حضرت اکمل، سید محمودبخاری اور ان کے خانوادے کے دیگر افراد خانہ موفون ہیں۔

تعلیم کی سہولتیں

ترمیم

پہلی جماعت سے پانچویں جماعت تک درس دینے والے دو اسکول ہیں۔ ایک میں ذریعہ تعلیم اردو ہے دوسری میں تلگو۔ پانچویں سے دسویں تک تعلیم دینے والے دو اسکول اور ہیں جہا ں بالترتیب اردو اور تلگو ذریعہ تعلیم رائج ہے۔ گیارہویں اور بارہویں (اردو ذریعہ تعلیم)کا انتظام بھی عمل میں آ چکا ہے۔

جغرافیہ

ترمیم

13°47′00″N 78°46′00″E / 13.7833°N 78.7667°E / 13.7833; 78.7667.[1]

حوالہ جات

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم


سانچہ:Chittoor-geo-stub