محمد آصف باجوہ (سیاستدان)
محمد آصف باجوہ، ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو مئی 2013 سے مئی 2018 تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہے۔
محمد آصف باجوہ (سیاستدان) | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1 جنوری 1964ء (60 سال) سیالکوٹ |
جماعت | پاکستان مسلم لیگ (ن) |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی اور تعلیم
ترمیممحمد آصف باجوہ یکم جنوری 1964 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ان کے پاس بیچلر آف آرٹس اور بیچلر آف لاز اور قانون میں ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگری ہے جو انھوں نے 2016 میں حاصل کی تھی۔ انھوں نے 2007 میں جامعہ کراچی سے ماسٹر آف لاز کی ڈگری بھی حاصل کی۔ [1]
سیاسی کیریئر
ترمیممحمد آصف باجوہ 2013 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی 130 (سیالکوٹ-X) سے پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔[2]
ذاتی کیریئر اور دلچسپیاں
ترمیممحمد آصف باجوہ ایڈووکیٹ ولد محمد سعید یکم جنوری 1964 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے 2016 میں پی ایچ ڈی (قانون) اور 2012 میں ایم فل (قانون) اور ماسٹر آف لاز (ایل ایل) کی ڈگری حاصل کی۔ عام انتخابات 2013 میں رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئے ہیں۔ وہ 2003-04 کے دوران بار ایسوسی ایشن ڈسکہ کے جنرل سیکرٹری اور 2011-12 کے دوران بطور صدر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ سعودی عرب، فرانس، اٹلی، بیلجیم، سپین، برطانیہ، جرمنی اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کر چکے ہیں۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2018
- ↑ "Notification - Results Punjab Assembly 2013 election" (PDF)۔ ECP۔ 20 جنوری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جنوری 2018