محمد ادریس فاروقی

پاکستانی عالم دین، خطیب ، حکیم و مصنف

محمد ادریس فاروقی اہل حدیث عالم دین، خطیب و حکیم و مصنف تھے۔

محمد ادریس فاروقی
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1944ء [1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سوہدرہ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 5 جون 2010ء (65–66 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات دورۂ قلب   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات طبعی موت   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ عالم ،  واعظ ،  مصنف ،  محقق ،  امام   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

پیدائش

ترمیم

1944ء کو سوہدرہ میں پیدا ہوئے۔

تعلیم

ترمیم

ان کی عصری تعلیم بی اے تھی۔ مولوی فاضل کا امتحان بھی پاس کیا ہوا تھا۔ طب کی ڈگری طبیہ کالج، کوئٹہ سے حاصل کی تھی۔ علومِ اسلامیہ کی تحصیل جامعہ اسلامیہ، گوجرانوالہ اور جامعہ سلفیہ، فیصل آباد سے کی تھی۔[2]

عملی زندگی

ترمیم

فراغت ِتعلیم کے بعد کوئٹہ چلے گئے۔ وہاں مسجد غزنویہ اہل حدیث کے خطیب مقرر ہوئے اور اس کے ساتھ ہائی اسکول میں اسلامیات کی تدریس پر ان کی تعیناتی ہوئی۔کوئٹہ میں ان کا قیام 1969ء تا 1991ء تک رہا۔اس کے بعد سوہدرہ تشریف لے آئے اور اپنی آبائی مسجد میں خطیب مقرر ہوئے۔ اس مسجد میں آپ نے درسِ قرآن اور تدریسِ ترجمہ قرآن کا آغاز کیا اور اس کے ساتھ سوہدرہ کے گرد و نواح دیہات میں توحید و سنت کی اشاعت میں سرگرم عمل رہے۔[3]


تصانیف

ترمیم
  • انوارِ حدیث
  • مقام رسالتؐ
  • سیرت خدیجہ الکبریٰؓ
  • سیرت حسینؓ
  • عفیفہ کائناتؓ
  • اُسوۂ رسولؐ
  • مسئلہ تقلید
  • نبی رحمتؐ

صحافت

ترمیم

فاروقی صاحب کا صحافت سے بھی تعلق تھا۔ 1992ء میں پندرہ روزہ 'ضیائے حدیث ' جاری کیا جو بعد میں ماہانہ ہو گیا اور اب بھی جاری وساری ہے اور اشاعت ِ دین اسلام میں سرگرم عمل ہے۔[4]

وفات

ترمیم

فاروقی صاحب پچھلے دو سال سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔ علاج معالجہ جاری تھا جس سے کچھ افاقہ ہوجاتا تھا۔ تاآنکہ 5 جون 2010ء کو وقت ِموعود آن پہنچا اور آپ نے دارالسلام ،لاہور کے دفتر میں 12 بجے دن اپنی جان جانِ آفرین کے سپرد کردی، آبائی علاقہ سوہدرہ میں تدفین ہوئی۔[5][6]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب بنام: تذکرہ علمائے اہلحدیث از کامران اعظم سوہدروی
  2. تذکرہ علمائے اہل حدیث از کامران اعظم سوہدروی
  3. تاریخ وزیر آباد از کامران اعظم سوہدروی
  4. تاریخ سوہدرہ ،از کامران اعظم سوہدروی
  5. ماہنامہ محدث
  6. "مولانا حکیم محمد ادریس فاروقی ؒ"۔ 27 اکتوبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ