محمد اسحاق خان مدنی

پاکستانی مفسر قرآن اور عالم دین

شیخ التفسیر مولانا اسحاق خان مدنی[1] (1938ء  – 27 جون 2018ء) محدث العصر علامہ سید محمد یوسف بنوری کے شاگرد، فاضل جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن، اسلامی نظریاتی کونسل آزاد کشمیر کے رکن، جمعیت علما اسلام آزاد کشمیر کے امیر، مولانا محمد یوسف خان کے ماموں، مفسرِ قرآن تھے۔ اسحاق مدنی نے تعلیم کا آغاز جامعہ خیر المدارس ملتان، جامعہ بنوری ٹاؤن کراچی سے کیا دورہ حدیث کی تکمیل کے بعد جامعہ مدینہ سعودی عرب سے تعلیم مکمل کی۔ اسحاق مدنی کئی اسلامی کتابوں کے مصنف بھی تھے انھوں نے قرآن کریم کی تین تفسیریں لکھیں جو کئی جلدوں پر مشتمل ہیں۔ وہ جامرہ میں مدرس کے فرائض سر انجام دیتے رہے جس کے بعد اسحاق مدنی کو سعودی حکومت کی طرف سے ورلڈ اسلامک مشن کارکن نامزد کیا گیا۔ وہ 43 برس تک دوبئی میں سعودی دارلافتا والارشاد کی جانب سے مبعوث رہے اور درس حدیث دیتے رہے۔[2]

محمد اسحاق خان مدنی
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش سنہ 1938ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 27 جون 2018ء (79–80 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان
برطانوی ہند (1938–1947)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
فرقہ سنی دیوبندی
فقہی مسلک حنفی
عملی زندگی
پیشہ عالم ،  مفسر قرآن   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حوالہ جات ترمیم

  1. "آہ … مولانا اسحاق مدنی"۔ Nawaiwaqt۔ 5 جولائی، 2018 
  2. "معروف عالم دین اور مفسر قرآن ،اسلامی نظریاتی کونسل آزکشمیر کے رکن مولانا محمد اسحاق خان المدنی انتقال کر گئے، عمر 80 سال تھی"