محمد اسحاق مدنی

پاکستانی محقق عالم دین

'مولانا محمد اسحاق مدنی(1933ء – 2013ء) [[پاکستان]] کے ایک معروف موحد تھے ۔ توحید کے معاملے میں ان کے نظریات ،ان کے مطالعہ کے مطابق ، قرآن اور حدیث(صحیح) کی بنیاد پر تھے۔ تقلید کو بنیاد بنا کر کثرت سے علما ان سے اختلافی رائے رکھتے تھے۔

محمد اسحاق مدنی

معلومات شخصیت
پیدائش 15 جون 1933ء  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
چک جھمرہ  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 28 اگست 2013ء (80 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فیصل آباد  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند
پاکستان  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب '''اسلام
عملی زندگی
پیشہ عالم،  محقق،  واعظ،  رجال شناس  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو،  فارسی،  عربی،  انگریزی  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سوانح ترمیم

15 جون 1933ء میں فیصل آباد کے ایک چھوٹے سے زمین دار منشی کے گھر میں پیدا ہوئے۔ میٹرک کے بعد گورنمنٹ کالج فیصل آباد سے ایف اے فرسٹ ڈویژن میں پاس کیا۔ ریاضی کا اضافی مضمون پڑھا۔اسکول کے زمانہ ہی سے دل و دماغ دینی تعلیم کی طرف مائل تھے۔ مولانا مطالعہ کے اس حد تک شوقین تھے کہ گاؤں میں اپنی زمین میں ہل چلا رہے ہوتے اور ساتھ ساتھ ایک ہاتھ میں کتاب ہوتی اور مطالعہ بھی جاری رہتا۔ دینی کتب کو سمجھنے کے لیے عربی، فارسی، اردو اور انگریزی پر عبور حاصل کیا۔ وہ والد کے ساتھ کھیتی باڑی میں ہاتھ بھی بٹاتے رہے اور دینی کتب کا مطالعہ بھی جاری رہا۔[1] وہ صلاحیتوں سے خوب بہرہ ور تھے۔ مولوی نور محمد سے صرف نحو کی کتب سبقًا پڑھیں۔ پھر کچھ کتب منطق، فلسفہ اور دیگر فنون کی کتب مولانا امداد الحق سے پڑھیں۔ عربی زبان و ادب میں مہارت حاصل کی اور تحقیقی میدان میں داخل ہو گئے۔

مولانا اسحاق اتحاد امت کے حامی اور داعی تھے۔ مختلف دینی مسائل پر وہ اپنے ایک منفرد پرجوش انداز سے کلام کرتے تھے۔ مولانا اسحاق پاکستان کے اُن صاحبین میں سے تھے جو ضعیف حدیثیں، من گھڑت روایات پیش کرنے سے بھی بازنہ آتے تھے اور حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ پر کلام کرتے وقت نہ صرف صحیح روایات سے غلط استدلال قائم کرتے تھے بلکہ متروک اور موضوع روایات سے حاضرین کو بنوامیہ کے جرات مند صحابہ سے نفرت کرنے والے شیعہ بناتے۔ مولانا اسحاق جذبات کے ساتھ ساتھ دلائل بھی قوی رکھتے تھے، یہی وجہ تھی کہ انھیں تمام شیعہ مکتب فکر میں نمایاں مقام حاصل تھا اور وہ ان کے خطابات بڑے انہماک سے سنتے تھے۔ 1983ء تک وہ گاؤں کی مسجد میں خطابت کرتے رہے۔ بعد ازاں وہ فیصل اباد جامع مسجد کریمیہ میں ذمہ داری ادا کرنے لگے۔ ان کی شہرت دور دور تک پھیل گئی۔ بہت سے لوگوں نے ان کے خطبات جمعہ سے متاثر ہوکر اپنے عقائد کی اصلاح کی۔

مولانا اسحاق 21 شوال 1434ھ بمطابق 28 اگست 2013ء کو 80 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔[1]انجینئرمرزاجہلمی اورجھالوی کے گمراہ کن نطریات

نظریات ترمیم

مولانااسحاق کی افترائ بازیاں اورصحاب رضی اللہ عنہم کے بارے میں نازیبا الفاظ مولانا اسحاق اتحاد امت کے زبردست مبلغ تھے۔ وہ کسی مسلک کو بھی شدت سے رد نہیں کرتے تھے، یہی وجہ تھی کہ آپ احباب میں سبھی مسالک کے لوگ تھے۔ اسحاق مدنی برملا کہا کرتے کہ: مذہب نہیں سکھاتا آپس میں بیر رکھنا اور میرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے۔[1] دفاع اہل بیت میں ان کا کوئی ثانی نہیں۔ اسلامی تاریخ کے جانگداز واقعات کو جس تحقیق سے حدیث کی روشنی میں پیش کیا اور مخالفت مول لی، وہ اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتا۔

تنقید ترمیم

مولانا اسحاق اپنی تقریر یا گفتگو میں پورے حوالے سے بات کرتے اور پھر اس پر ڈٹ جاتے، چنانچہ بعض علما آپ سے نالاں رہتے۔ تنقید بھی کرتے کہ مولانا اسحاق نہ اہل حدیث ہیں اور نہ پورے دیوبندی وغیرہ بلکہ شیعہ اورناصبیوں میں مقبول ہیں، ہیں۔[1] مولانا محمد اسحٰق بہت عاجز اور صابر عالم دین تھے۔ سب سے خندہ پیشانی سے ملتے۔ علم اور زہد کی وہ جیتی جاگتی مثال تھے۔

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب پ ت "خاموش ہوگیا ہے چمن بولتا ہوا"۔ روزنامہ پاکستان۔ 14 ستمبر 2013