محمد امین استر آبادی ایک شیعہ عالم دین اور مفکر تھے۔ جہنوں نے شیعیت میں اخباریت کو جنم دیا۔ انھوں نے اجتہاد رد کرنے کی کوشش کی اور اصولی علما کے خلاف اپنی زبان اور قلم سے شدید مقابلہ کیا۔ اس نے توضیح المسائل کی بجائے احادیث کی کتابوں پر زور دیا۔ آج بھی پاکستان، ہندوستان، عراق، آذربائیجان، کویت اور کسی دوسرے ملکوں میں اخباری مسلک پایا جاتا ہے۔