پروفیسر محمد حسن ہندوستان سے تعلق رکھنے والے اردو اور انگریزی کے مصنف، مدیر، ماہر لسانیات اور صدرنشین سینٹر آف انڈین لینگویجز، جواہرلال نہرو یونیورسٹی، دہلی کے عہدے پر فائز رہے تھے۔

محمد حسن
معلومات شخصیت
وفات 24 اپریل 2010ء
دہلی
قومیت بھارتی
عملی زندگی
پیشہ صدرنشین، سینٹر آف انڈین لینگویجز، جواہرلال نہرو یونیورسٹی، دہلی
کارہائے نمایاں 75 انگریزی / اردو کتابوں کی تصنیف/ ادارت

جواہرلال نہرو یونیورسٹی، دہلی سے وابستگی

ترمیم

محمدحسن کا جواہرلال نہرو یونیورسٹی، دہلی میں 1974ء میں تقرر ہوا۔ اس وقت وہاں لسانیات کے فروغ کے لیے سینٹر آف انڈین لینگویجز بنایا جا رہا تھا۔ وہ 1977ء سے 1979ء تک اس مرکز کے دوسرے صدر رہے۔[1]

اردو ادب سے وابستگی

ترمیم

محمدحسن نے انگریزی اور اردو میں کل ملا کر 75 کتابوں کی تصنیف یا ادارت کی۔ وہ اردو کے قابل احترام نقاد، ناول نگار اور ڈراما نگار تھے۔ ان کی ادبی فکر میں غالبیات اور اقبالیات دونوں پائے جاتے تھے۔ وہ ایک مشہور سہ ماہی جریدہ عصری ادب کے مدیر بھی تھے۔[1]انھوں اردو میں اپنی نادر تخلیقات و تحقیقات سے ایک نئی دنیا اآباد کی۔

اردو اور ہندی ہم آہنگی

ترمیم

محمدحسن نے اردو میں تاریخ ہندی ادب لکھی تھی۔[1]

وظیفے کے بعد بازماموری

ترمیم

پروفیسر محمد حسن کا تقرر، وظیفہ یابی کے بعد اعزازی پروفیسر (Professor Emeritus) کے طور پر تقرر ہوا تھا۔[1]

وفات

ترمیم

پروفیسر محمد حسن 84 سال کی عمر میں 24 اپریل، 2010ء کو دہلی، بھارت میں انتقال کر گئے۔ ان کی تدفین دہلی گیٹ کے قبرستان میں ہوئی۔[1]

محمد حسن کی کتابیں

ترمیم

آج کا مصر

ادبی سماجیات

آخری سلام

ادبی تنقید

ادبیات شناسی

غالب: ماضی حال مستقبل

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ ت ٹ "آرکائیو کاپی"۔ 30 نومبر 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جون 2016