محمد شریف خان پونچھ والے
استاد محمد شریف خان پونچھ والے (انگریزی: Sharif Khan Poonchwaley) (پیدائش: 1926ء — وفات: 26 مئی 1980ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے نامور ستار نواز اور موسیقارتھے۔
استاد محمد شریف خان پونچھ والے | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1926ء ضلع حصار، برطانوی ہندوستان |
وفات | مئی 26، 1980 لاہور، پاکستان |
ء
مدفن | میانی صاحب قبرستان |
قومیت | پاکستانی |
عملی زندگی | |
پیشہ | موسیقار |
وجہ شہرت | ستار نواز، موسیقار |
اعزازات | |
صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی | |
درستی - ترمیم |
حالات زندگی
ترمیممحمد شریف خان پونچھ والے 1926ء کو ضلع حصار، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے[1]۔[2]۔ ان کے والد استاد رحیم بخش مہاراجا پونچھ کے موسیقی کے استاد تھے۔ ان کی زندگی کا ابتدائی زمانہ پونچھ میں گذرا اس لیے پونچھ سے ان کی نسبت ان کے نام کا حصہ بن گئی۔[2]
استاد محمد شریف خان کو ابتدا ہی سے ستار بجانے کا شوق تھا۔ ان کے والد اور اساتذہ نے بھی انھیں موسیقی کی تعلیم دینے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی۔ وہ ستار کے علاوہ وچتروینا بھی کمال مہارت اور پختگی کے ساتھ بجاتے تھے۔ انھوں نے کئی راگ بھی ایجاد کیے تھے۔ اسی باعث انھیں استاد کا مرتبہ حاصل تھا۔[2]
اعزازات
ترمیمحکومت پاکستان نے استادمحمد شریف خان پونچھ والے کو ان کی فنی خدمات کے صلے میں 14 اگست، 1965ء کو صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔[2]
وفات
ترمیممحمد شریف خان پونچھ والے 26 مئی، 1980ء کو لاہور، پاکستان میں وفات پاگئے۔ وہ لاہور میں میانی صاحب کے قبرستان میں سپردِ خاک ہوئے۔[1][2]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب آج نامور ستار نواز استاد محمد شریف خان پونچھ والے کی برسی ہے، اب تک نیوز،پاکستان[مردہ ربط]
- ^ ا ب پ ت ٹ عقیل عباس جعفری: پاکستان کرونیکل، ص 495، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء