محمد شریف پاشا

ترمیم
 
محمد شریف پاشا

محمد شریف پاشا ترکی نسب کے مصر کے سیاست دان تھے جو فروری 1826ء کو یونان کے شہر کاوالا میں پیدا ہوئے۔[1] وہ تین مرتبہ مصر کے وزیر اعظم رہے۔ اُن کی پہلی مدت 7 اپریل 1879ء سے 18 اگست 1879ء تک تھی۔ دوسری دفعہ وہ 14 ستمبر 1881ء سے 4 فروری 1882ء تک وزیر اعظم رہے اور آخری مرتبہ وہ 21 اگست 1882ء سے 7 جنوری 1884ء تک اس عہرے پر فائز رہے۔ وہ اپنے ہم عصروں میں سب سے زیادہ تعلیم یافتہ تھے۔ 20 اپریل 1887ء کو آسٹریا-مجارستان کے شہر گراتس میں اُن کا انتقال ہو گیا۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. Goldschmidt، Arthur (2000)۔ Biographical dictionary of modern Egypt۔ Lynne Rienner Publishers۔ ص 191۔ ISBN:1-55587-229-8