محمد صادق قصوری
محمد صادق قصوری (پیدائش: 19 مئی 1942ء- وفات: 22 فروری 2020ء)پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے ادیب، محقق، تذکرہ نگار، مورخ اورسوانح نگار تھے۔ وہ مولانا محمد عبد الستار خان نیازی پر تحقیقی کام کی وجہ سے مشہور تھے۔
محمد صادق قصوری | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 19 مئی 1942ء ضلع قصور ، برطانوی پنجاب |
تاریخ وفات | 22 فروری 2020ء (78 سال) |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | محقق ، مصنف ، سوانح نگار ، مورخ |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
ملازمت | حکومت پنجاب، پاکستان |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
حالات زندگی
ترمیمخضر نوشاہی 19 مئی 1942ء کو برج کلاں، ضلع قصور، صوبہ پنجاب (برطانوی ہند) میں میاں شہاب الدین کے ہاں پیدا ہوئے۔ 1960ء میں ڈی سی ہائی سکول گنڈا سنگھ والا سے میٹرک پاس کیا اور 1963ء میں ایگریکلچرل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سرگودھا سے فیلڈ اسٹنٹ کا ایک سالہ کورس مکمل کر کے 27 جولائی 1963ء کو بطور فیلڈ اسسٹنٹ محکمہ زراعت پنجاب میں بھرتی ہو گئے ۔ ایف اے بطور پرائیویٹ طالب علم کی حیثیت میں 1967ء میں پاس کیا ۔ ملازمت کی چالیس سالہ خدمات کے بعد 4 فروری 2013ء کو بطور زراعت انسپکٹر ریٹائر ہوئے ۔ پیر جماعت علی شاہ کے صاحبزادے پیر محمد حسین شاہ کے ہاتھ پر بیعت ہوئے ۔ مولانا عبد الستار خان نیازی کے خلیفہ ہیں۔ ان پر متعدد کتا بیں بھی لکھ چکے ہیں۔ ان کی کتابوں میں اکابر تحریک پاکستان (دو جلدیں)، تحریک پاکستان میں علماء و مشائخ کا کردار، امیر ملت اور آل انڈیا سنی انفرنس ، امیرِ ملت اور تحریکِ خلفت، حضرت امیر ملت اور تحریک پاکستان، مکاتیبِ امیرِ ملت، مکاتیبِ مجاہدِ ملت (جلد اول)، مکاتیبِ مجاہدِ ملت (جلد دوم)، یہ تھے ہمارے مجاہد ملت، نذرِ مجاہدِ ملت، مجاہد ملت بحضور رسالت مآب، مناقبِ مجاہد ملت (مرتبہ)، مجاہد ملت مشاہیر کی نظر میں، مجاہد ملت کا روححانی مقام، خطباتِ مجاہد ملت (مولانا محمد عبد الستار خان نیازی کی 41 تقاریر)، مولانا محمد عبد الستار خان نیازی مجاہد ملت - غازی ختم نبوت، جہانِ امیرِ ملت، تذکرہ مشائخِ نقشبندیہ، انوارِ امیرِ ملت، اقبال اور امیرِ ملت، تذکرہ خلفائے اعلیٰ حضرت، تذکرہ خلفائے امیر ملت، مجاہدِ ملت (حیات و خدمات )، مجاہدِ ملت کے حضور، مجاہدِ ملت اور قائد اعظم، نگارشاتِ مجاہدِ ملت، خطبات مجاہدِ ملت، تحریک پاکستان اور علماء کرام، تحریک پاکستان اور مشائخ عظام ، مکاتیب مشاہیر جلد اول، تذکارِ محمد، والدینِ مصطفیٰ، بہارِ نقشبند، مخالفین پاکستان کا کردار اور تاریخ کا سچ قابلِ ذکر ہیں۔[1]
وفات
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ ڈاکٹر محمد منیر احمد سلیچ،ادبی مشاہیر کے خطوط، قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل لاہور، 2019ء، ص 223