محمد فاروق خان
ڈاکٹر محمد فاروق خان معروف پاکستانی ماہر نفسیات، اسلامک سکالر اور وائس چانسلر جامعہ سوات تھے۔ شمال مغربی پاکستان میں انھوں نے طالبان کی سخت مزاحمت کی۔ کئی موقعوں پر فاروق خان نے کہا کہ جو لوگ معصوم لوگوں کو دہشت گردانہ کارروائیوں میں نشانہ بناتے ہیں ان کا اسلامی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں۔
محمد فاروق خان | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1956ء صوابی، |
وفات | اکتوبر 2، 2010 (عمر 54 سال) Baghdada, مردان, پاکستان |
طرز وفات | قتل |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | استاد جامعہ [1] |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | ڈاکٹر فاروق خان |
درستی - ترمیم |
ڈاکٹر فاروق خان نے ابتدائی تعلیم صوابی میں حاصل کی۔ پھر حسن ابدال کیڈٹ کالج اور کوہاٹ کیڈٹ کالج گئے۔ میڈیسن پڑھنے کے بعد انھوں نے سائکیٹری میں سپیشلازیشن کی۔ 1979ء میں خیبر میڈیکل کالج پشاور سے ایم بی بی ایس پاس کیا اور 1984ء میں سائکاٹری پڑھنے یونیورسٹی آف ویانا چلے گئے، وطن واپس آکر مردان کے علاقے بغدادہ میں انھوں نے اپنا نجی کلینک کھولا اور وہاں کام کرتے رہے۔ حکومت پاکستان نے انھیں بطور اولین چانسلر جامعہ سوات مقرر کیا۔ ان کے خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انھیں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا۔ پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر فاروق ماہر نفسیات تھے اور اکثر ٹاک شوز میں حصے لیتے اور دہشت گردانہ کارروائیوں پر تنقید کرتے تھے۔
طالب علمی کے زمانے میں فاروق جماعت اسلامی کی طلبہ تنظیم اسلامی جمعیت طلبہ سے منسلک رہے ۔
تصانیف
ترمیم- پاکستان اور اکیسویں صدی (اردو)
- وٹ از اسلام (انگریزی)
- سٹرگل فار اسلامک ریوولوشن (انگریزی)
- جہاد قتال اور عالم اسلام (اردو)
- اسلام کیا ہے؟ (اردو)
- مسئلہ کشمیر (اردو و انگریزی)
قتل
ترمیم2 اکتوبر 2010ء کو مردان میں صوابی روڈ پر ڈیفنس کالونی میں فاروق خان اپنے کلینک میں موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کر دیا۔ حملے کے نتیجے میں ڈاکٹر فاروق خان موقع پر جاں بحق ہو گئے۔[2]
بیرونی روابط
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ https://tribune.com.pk/story/57604/educationist-killed-in-mardan/
- ↑ http://www.nawaiwaqt.com.pk/national/02-Oct-2010/مردان-میں-نامعلوم-افرادکی-فائرنگ-سے[مردہ ربط] ممتاز-مذہبی-سکالر-اور-وائس-چانسلر-سوات-یونیورسٹی-ڈاکٹر-فاروق-خان-اسسٹنٹ-سمیت-جاں-بحق-ہو گئے-ہیںA