محمد قیوم اعوان
محمد قیوم اعوان ایک پاکستانی پی سی ایس آفیسر[1] اور مصنف تھے، جنھوں نےپنجاب پاکستان میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ ان کی وجہ شہرت معروف اُردو سیرت کی کتاب ضیاءالنبی کا انگریزی ترجمہ کرنا ہے۔[2] کتاب کے آخری صفحہ پر انھوں نے 17 جولائی 2004ء کی تاریخ میں اپنا عہدہ ڈسٹرکٹ کلیکٹر ضلع چکوال درج کیا ہے۔
زندگی
ترمیماُن کا تعلق پنڈی گھیب، ضلع اٹک سے تھا اور وہ حافظ آباد شہر میں ڈی سی او کے عہدے پر بھی تعینات رہے۔
تصنیف و تالیف
ترمیمآپ نے 27 کتب تصنیف کیں ۔ جن میں سے چند کے عنوانات درج ذیل ہیں۔
- بیوروکریسی کا زوال
- کنٹرول مائنڈ
- لاشریک
- انوکھی جنت
- کامیاب بزنس مین بنئے
- میں ایک عام پاکستانی ہوں
- طاقت حاصل کرنے کے 48 قوانین
- پاور گیم
- احسن البیان
- پیر محمد کرم شاہ کی شہرہ آفاق کتاب ضیاء النبی کا انگریزی ترجمہ
وفات
ترمیمآپ 30 جنوری 2012ء کو خالقِ حقیقی سے جاملے۔[3]