محمد مصدق
محمد مصدق ایران کے جمہوری طور پر منتخب وزیر اعظم تھے۔1953ء میں سی آئی اے نے مصدق حکومت کا تختہ الٹ دیا۔[4] محمد مصدق 16 جون 1882ء میںتہران میں پیدا ہوئے۔ مصدق کے والد کا تعلق بختیاری قبیلے سے جبکہ والدہ کا تعلق خراسان کے قجر شاہی خاندان سے تھا۔ مصدق ایک مصنف، وکیل اور ملک کے نمایاں خاندانوں میں سے ایک کے رکن تھے۔ 21 جولائی 1952ء کو جمہوری طور پر وزیر اعظم منتخب ہوئے جبکہ 19 اگست 1953ء کو سی آئی اے اور ایم آئی سکس نے فوج کی مدد سے ان کی حکومت کا تختہ الٹ دی۔اقتدار کے خاتمے کے بعد مصدق کو تین سال کے لیے قید میں رکھا گیا اور بعد میں وہ تا دمِ مرگ اپنے گھر میں نظر بند رہے۔ ان کا انتقال پانچ مارچ 1967ء کو ہوا۔
محمد مصدق | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(فارسی میں: محمد مصدق) | |||||||
60th and 62nd Prime Minister of Iran | |||||||
مدت منصب 21 July 1952 – 19 August 1953 | |||||||
حکمران | محمد رضا شاہ پہلوی | ||||||
نائب | Ahmad Zirakzadeh | ||||||
| |||||||
مدت منصب 28 April 1951 – 16 July 1952 | |||||||
حکمران | محمد رضا شاہ پہلوی | ||||||
نائب | Hossein Fatemi | ||||||
| |||||||
Leader of National Front | |||||||
مدت منصب 1 January 1949 – 5 March 1967 | |||||||
نائب | Karim Sanjabi | ||||||
| |||||||
Member of the Parliament of Iran | |||||||
مدت منصب 1 May 1920 – 19 August 1953 | |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 16 جون 1882ء تہران |
||||||
وفات | 5 مارچ 1967ء (85 سال)[1][2] | ||||||
شہریت | پہلوی ایران | ||||||
مذہب | شیعہ اثنا عشریہ اہل تشیع | ||||||
اولاد | 5 | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | سائنسز پو جامعہ پیرس |
||||||
تعلیمی اسناد | ڈاکٹریٹ [3] | ||||||
پیشہ | سیاست دان ، سفارت کار ، مصنف | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | فارسی [1]، انگریزی ، فرانسیسی | ||||||
دستخط | |||||||
درستی - ترمیم |
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb12322703t — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Mohammad-Mosaddeq — بنام: Mohammad Mosaddeq — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/118785095 — اخذ شدہ بتاریخ: 31 مارچ 2015 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ "مصدق حکومت کے خاتمے میں سی آئی اے کا کلیدی کردار تھا"