سید محمد بن سید اعلی شاہ ایک عالم اور سلسلہ احسنیہ مجددیہ و طریقۂ محمدیہ کے صاحب ارشاد بزرگ تھے۔ لکھنؤ کے علما سے تعلیم کی تکمیل کرنے کے بعد شاہ اسماعیل دہلوی سے مزید علمی استفادہ کیا، سید احمد بریلوی سے بیعت ہوئے اور سلوک کی تکمیل کی۔ سید احمد بریلوی کی خدمات میں ایک عرصہ تک رہنے کے بعد اپنے وطن نصیر آباد میں درس اور طالبین سلوک کی رہنمائی کامشغلہ جاری کیا۔ سید احمد بریلوی کے خلفاء میں سے تھے۔ ان کے خلفاء میں مولانا سید علی نصیر آبادی اور خواجہ احمد نصیر آبادی کا نام زیادہ مشہور ہے۔ یکم شعبان 1286ھ کو نصیر آباد میں وفات پائی۔[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. محمد ثانی حسنی: خانوادۂ علم اللہی، سید احمد شہید اکیڈمی، رائے بریلی، 2009ء، صفحہ 163-164