مخدوم سلطان ایوب قتال
سلطان العارفین حضرت مخدوم سیّد سلطان ایوب قتال برصغیر پاک و ہند کے معروف روحانی بزرگ ہیں۔ آپ کا مزار تحصیل دنیا پور، پاکستان سے دس کلومیٹر کی مسافت پر "قتال پور" نامی گاؤں میں موجود ہے۔ آپ علوم ظاہری و باطنی سے مالا مال تھے۔ آپ برصغیر پاک و ہند میں سلسلہ قادریہ کے بانی اور عظیم روحانی بزرگ حضرت سیّد مخدوم عبدالرشید حقانی کے پوتے ہیں۔ آپ کا زمانہ اولیائے کرام کا زمانہ مشہور ہے۔ حضرت جلال الدین جہانیاں جہاں گشت، حضرتشاہ رکن عالم سہروردی ان کے ہم عصر اولیاء تھے۔
مخدوم سیّد سلطان ایوب قتال | |
---|---|
فائل:Makhdoomsultanayyub.jpg مزارِ مخدوم سیّد سلطان ایوب قتال | |
لقب | •سلطان العارفین •قطب الاقطاب •شیخ •قتال |
ذاتی | |
پیدائش | نامعلوم |
وفات | |
مدفن | قتال پور،تحصیل دنیا پور، پاکستان |
مذہب | اسلام |
سلسلہ | سہروردی |
مرتبہ | |
دور | بارہویں/ تیرہویں صدی |
پیشرو | مخدوم عبدالرشید حقانی |
نسب
ترمیمآپ کا خاندانی تعلق ساداتِ بنی ہاشم سے ہے۔
ولات
ترمیمآپ کی ولادت ایک کامل بزرگ حضرت مخدوم سیّد محمد ابو بکر کے ہاں ہوئی، آپ کے والدین نے آپ کا نام "محمد ایوب" رکھا۔
ابتدائی تعلیم و تربیت
ترمیمآپ نے نے خالص علمی و روحانی اور صوفیانہ ماحول میں آنکھ کھولی اور بہت کم عمری میں مروجہ علوم کے مراحل طے کیے۔7 سال کی عمر میں والد کا سایہ سر سے اٹھ گیا ، آپ کی پرورش آپ کے دادا سیّد مخدوم عبدالرشید حقانی اور شفیق چچاؤں نے کی۔ آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے دادا سیّد مخدوم عبدالرشید حقانی کے قائم کردہ مدرسہ میں اپنے دادا اور والد کے زیر سایہمخدوم رشید میں ہی حاصل کی۔ بعد ازاں آپ نے ملتان کا رخ کیا جو اس وقت عالم اسلام کا ایک عظیم گڑھ بن چکا تھا۔
شجر سہی نہی
بیعت و خلافت
ترمیمآپ نے تمام ظاہری و باطنی علوم اپنے عظیم دادا حضرت سیّد مخدوم عبدالرشید حقانی سے ہی حاصل کیے اور انہی کے دست مبارک پر بیعت کی۔ اس کے علاوہ آپ نے حضرت سیّد بہاؤالدین زکریا ملتانی سے بھی خرقہ حاصل کیا۔
ازواج و اولاد
ترمیمآپ نے حضرت سید ایوب ماچینی رحمتہ الله علیہ کی دختر نیک اختر بی بی سیدہ فاطمہؒ سے عقد کیا ۔ حضرت بی بی مستورہ کے بطن مبارک سے الله نے آپ کو چار فرزند عطا کیے۔
- مخدوم سیّد محمد یوسف شاہ ؒ
- مخدوم سیّد محمد عالم شاہ ؒ
- مخدوم سیّد رکن الدین شاہ ؒ
- مخدوم سیّد ابو بکر شاہ ؒ
- مخدوم سید بازید ؒ (بعض کے نزدیک یہ "با ید" ہے لیکن فارسی اور عربی لغت کے مطالعہ کے بعد یہ نام غلط معلوم ہوتا ہے)۔
برادران
ترمیم- مخدوم سیّد حافظ لعل شاہؒ
- مخدوم سیّد محمد یعقوب شاہؒ (آپ کی نسل کثرت سے پدھراڑ ضلع خوشاب میں آباد ہے)۔
- مخدوم سیّد ہود شاہؒ
وصال
ترمیمآپ اپنے والد اور شفیق دادا کے وصال کے بعد اپنے چچا حضرت مخدوم صدر الدین قتال جو خود بھی ایک کامل معروف اولیاء الله میں سے تھے کے پاس آکر رہنے لگے۔ شفیق چچا کے ساتھ کھیتی باڑی کرتے اور جانور چراتے اور خلق کو دین کی تبلیغ کرتے۔ روایت کے مطابق آپ نے اپنے چچا سے اپنے اور ان کی وفات کے متعلق کہا تھا کہ آپ اور میں ایک ساتھ ہی اس دنیا سے رخصت ہوں گے۔ تو جس رات آپ کے چچا کا وصال ہوا، اس کے اگلے دن آپ بھی اس دنیا سے پردہ فرما گئے۔
مزار
ترمیمآپ کا مزار مبارک تحصیل دنیا پور، لودھراں سے 10 کلومیٹر کی مسافت پر "قتال پور" نامی گاؤں میں موجود ہے۔ آپ اور آپ کے چچا کے مزار کو ایک سیدھی سڑک ملاتی ہے اور آپ کے عرس کے موقع پر زائرین پہلے حضرت مخدوم صدر الدین قتال المعروف نواب سائیں کی درگاہ پر حاضری دیتے ہیں اور پھر آپ کے مزار کا رخ کرتے ہیں۔ پورے پاکستان اور خاص طور پر سندھ سے آپ کے مریدین ہزاروں کی تعداد میں حاضری دیتے ہیں۔
حوالہ جات
ترمیم- حضرت مخدوم عبد الرشید حقانی رحمۃ اللہ علیہ، جلد اول، حقانی اکیڈمی، مخدوم رشید ملتان۔
- پروگرام میری دنیا، رپورٹر عمر جاوید، دنیا نیوز رپورٹ ، میلہ حضرت مخدوم سلطان ایوب قتال رحمتہ الله علیہ۔
- مقالہ نمائندے کی ڈائری، عقیل احمد ہاشمی، روزنامہ دنیا (نور گڑھ)۔
- سوانح سلطان العارفین ، غوث زماں حضرت مخدوم عبد الرشید حقانی رحمتہ الله علیہ ۔
” | تحقیق و ترتیب : مخدوم سیّد عدنان شاہ | “ |