مخدوم رشید (انگریزی: Makhdoom Rashid) پاکستان کا ایک آباد مقام جو ضلع ملتان سے 20 کلومیٹر کی مسافت پر مشرق کی جانب وہاڑی روڈ (پرانا ملتان دہلی روڈ) پرواقع ہے۔[1]

مخدوم رشید is located in پاکستان
مخدوم رشید
مخدوم رشید
Location in Pakistan
متناسقات: 30°05′11.65″N 71°39′15.65″E / 30.0865694°N 71.6543472°E / 30.0865694; 71.6543472
ملک پاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیمپنجاب، پاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیمضلع ملتان
آبادی (ء2019)
 • کل50,000
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

تفصیلات

ترمیم

مخدوم رشید کی مجموعی آبادی سنہ 1998ء کے مطابق 30,000 افراد پر مشتمل تھی لیکن حالیہ مردم شماری کے بعد اس قصبہ کی آبادی تقریباً 50،000 کے قریب یا اس سے زائد ہے۔

وجہ تسمیہ

ترمیم

قصبہ مخدوم رشید کی وجہ تسمیہ سادات بنی ہاشم اور برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی بزرگ مخدوم المسلمین حضرت مخدوم شاہ عبد الرشید حقانی (رح) ہیں جنھوں نے تقریباً 9 سو سال قبل اس علاقے میں رہائش اختیار کی اور اسے آباد کیا۔ آپ کی آمد سے قبل یہ علاقہ "ماڑی پور" کے نام سے آباد تھا جہاں مقامی غیر مسلموں کی آبادیاں قائم تھیں۔

ذراعت

ترمیم

مخدوم رشید کا علاقہ بہت زرخیز علاقہ ہے۔ یہاں کپاس ، گندم ، سورج مکھی ، گنا اور دیگر اجناس کی کاشت کی جاتی ہے۔

انتظامی امور

ترمیم

حالیہ بلدیاتی انتخابات کے بعد یہاں حاجی مخدوم لیاقت علی شاہ یونین کونسل کے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں جن کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔

قدیم آثار

ترمیم

قصبہ مخدوم رشید میں قدیم دور کے آثار موجود ہیں جن میں مخدوم رشید حقانی کی درگاہ، آب شفاء نامی ایک کراماتی کنواں اور ہندوؤں کے مندروں کے آثار کے علاوہ برطانوی دور حکومت کے کچھ آثار بھی موجود ہیں جو انتظامیہ کی توجہ نہ ہونے کی وجہ سے زبوں حالی کا شکار ہیں۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Makhdoom Rashid"