مخطوطہ قرآن توپ قاپی محل

مخطوطہ قرآن توپ قاپی محل پہلی صدی ہجری مطابق آٹھویں صدی عیسوی میں تحریر کیا جانے والا قرآن کا قدیم محفوظ ترین نسخہ ہے جو توپ قاپی محل، ترکی میں موجود ہے۔ یہ مخطوطہ چمڑے پر تحریر کیے جانے والاے ابتدائی قدیمی مخطوطاتِ قرآن میں سے ایک ہے۔

تاریخ

ترمیم

یہ مخطوطہ قرآن استنبول، ترکی کے توپ قاپی محل میں موجود ہے۔ اِس مخطوطہ کی نسبت خلیفہ سوم حضرت عثمان بن عفان کی جانب کی جاتی ہے۔ مخطوطہ میں تحریر شدہ خط کی شکل وہی ہے جو قبۃ الصخرۃ پر اور مسجد اموی کی خطاطی میں بھی استعمال کیا گیا ہے۔ اِس مخطوطہ کے 2 صفحات گمشدہ ہیں جن میں 23 آیات تحریر تھیں۔ بقیہ اِس مخطوطہ میں تمام قرآن موجود ہے۔ یہ مخطوطہ اُنیسویں صدی عیسوی کے اواخر میں مصر کے عثمانی گورنر محمد علی پاشا نے عثمانی سلطان محمود ثانی کو بطور ہدیہ استنبول بھجوا دیا تھا۔[1]

مخطوطہ کا طول و عرض

ترمیم

کتابتِ قرآن چمڑے پر کی گئی ہے۔ کل چمڑے کے صفحات کی تعداد 408 ہے۔ مخطوطہ کا طول 41 سینٹی میٹر (16.1417 انچ) اورعرض 46 سینٹی میٹر (18.1102 انچ) ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم