مرقع دہلی (انگریزی: Reminiscences of Imperial Delhi) ہندوستان میں برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی کے ایک سیاسی ملازم (ایجنٹ) تھامس مٹکاف نے مرتب کیا تھا۔ یہ مرقع دراصل مغل مصورین کا شاہکار مجموعہ ہے جس میں بیشتر تصاویر مظہر علی خان کی ہیں۔ یہ مرقع جنگ آزادی ہند 1857ء سے قبل دہلی کی معاشرتی اور عوامی زندگی کے لیے اہم ترین ماخذ ہے۔

تھامس مٹکاف شاہی ہاتھی پر سوار

تاریخ

ترمیم

مرقع دہلی تھامس مٹکاف کا مرتب کردہ ہے جو ایسٹ انڈیا کمپنی کا دہلی میں متعین سیاسی ایجنٹ تھا۔ یہ مرقع 1844ء میں مکمل ہوا تھا۔ اِس مرقع میں 120 منقش تصاویر موجود تھیں اور اِن منقش تصاویر کو مظہر علی خان نے تیار کیا تھا۔تھامس مٹکاف آخری مغل شہنشاہ بہادر شاہ ظفر کے دربار میں ایسٹ انڈیا کمپنی کا ایجنٹ تھا اور اِس مرقع کی تیاری میں اُسے براہِ راست مغل مصور میسر آئے۔ یہ مرقع دراصل تھامس مٹکاف کی بیٹی ایملی (Emily) کے لیے بنایا گیا تھا تاکہ اُسے لندن بھیجا جاسکے۔

 
مرقع دہلی میں موجود بہادر شاہ ظفر کی خطاطی میں ایک فارسی رباعی - 29 اپریل 1844ء

نگارخانہ

ترمیم

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم