مرقع فریزر ایسٹ انڈیا کمپنی کے ہندوستانی جنرل ولیم فریزر کا مرتب کردہ مصوری مرقع ہے جو ولیم فریزر نے ہندوستان کے نامور مصورین سے تخلیق کروایا تھا۔ مرقع فریزر 1815ء سے 1819ء کے درمیان تیار کیا گیا تھا۔[1][2]

مرقع فریزر میں موجود مولا بخش ہاتھی کی تصویر جو بہادر شاہ ظفر کا شاہی ہاتھی تھا - 1815ء
ولیم فریزر، ایسٹ انڈیا کمپنی کا ہندوستانی جنرل

مواد

ترمیم

یہ مرقع مغلیہ سلطنت کے اواخر عہد کی نشان دہی کرتا ہے، اِس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ آخری دور مغلیہ میں دہلی کے لوگوں کا رہن سہن کیسا تھا؟ مغلیہ شاہی خاندان کی تصاویر، شاہی فیل بانوں اور شاہی آلات جنگ بھی اِس مرقع میں دیکھے جا سکتے ہیں۔ اِس مرقع میں بیشتر تصاویر غلام علی خان اور اُس کے بھائی فیض علی خان کی بنائی ہوئی ہیں۔ مرقع کا زمانہ تخلیق 1815ء سے 1819ء تک کا ہے [3] ا ور اِس عہد میں مغل شہنشاہ اکبر شاہ ثانی بحیثیتِ مغل شہنشاہ ہندوستان حکومت کر رہے تھے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم