مریم الزمانی بیگم شاہی مسجد

مغل شہنشاہ جہانگیر کی تعمیر کردہ مسجد جو اس کی والدہ مریم زمانی بیگم کے نام سے موسوم ہے

مریم زمانی بیگم مسجد جسے بیگم شاہی مسجد بھی کہا جاتا ہے، پاکستان کے تاریخی شہر لاہور میں واقع شاہی قلعہ کے اکبری دروازہ کے بالمقابل اندرون لاہور میں واقع ہے۔ اِس مسجد کو مغل شہنشاہ نورالدین جہانگیر نے اپنی والدہ مریم الزمانی کی یاد میں تعمیر کروایا تھا۔ یہ مسجد لاہور میں مغل دور کی اولین مساجد میں سے ایک ہے۔ و1و و3و

مریم الزمانی بیگم مسجد
مریم الزمانی مسجد کا صحن خاص
بنیادی معلومات
مذہبی انتساباسلام
ضلعضلع لاہور
صوبہپنجاب، پاکستان
ملکپاکستان پاکستان کا پرچم
سنہ تقدیس1611ء
تعمیراتی تفصیلات
نوعیتِ تعمیرمسجد
طرز تعمیرہند-اسلامی طرز تعمیر، مغلیہ طرز تعمیر
سنگ بنیاد1611ء
سنہ تکمیل1616ء
تفصیلات
گنبد3
مواداینٹ، چونا

مہاراجا رنجیت سنگھ و4و کے زمانے میں اس مسجد کی عمارت کو بارود کی فیکٹری میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔و3و و5و سکھا شاہی دور کے خاتمے کے بعد 1850ء میں مسجد مسلمانوں کو واپس کر دی گئی، جس کے بعد اس کی عمارت کو ازسرنو تزئین و آرائش کرتے ہوئے اس میں دوبارہ پنج وقتی نماز کا اہتمام شروع کیا گیا۔ مسجد کے پاس غیر قانونی تجاوزات سے اس کا حسن متاثر ہوا ہے۔ و5و

لاہور میں شاہی قلعہ کی پچھلی دیوار اور اکبری دروازہ کے سامنے ایک تاریخی مسجد موجود ہے جسے مریم زمانی یا بیگم شاہی مسجد کہاجاتا ہے ۔ روایت ہے کہ شہنشاہ جہانگیر نے اپنی والدہ محترمہ مریم زمانی صاحبہ کی یاد میں یہ مسجد تعمیر کروائی ۔ مہاراجا رنجیت سنگھ کے دور میں اس مسجد کو بارود خانہ میں تبدیل کر دیا گیا تھا لیکن پھر 1850ء میں دوبارہ مسلمانوں کے حوالہ کردی گئی اس مسجد کی تعمیر 1611ء سے1614ء کے درمیان ہوئی ۔ مسجد اپنے رقبہ و احاطہ کے اعتبار سے بہت وسیع تھی لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس کی زمین پر قابضین آتے گئے ۔ اب یہاں گاڑیوں کے ٹائروں اور رمز کی بے تحاشہ دکانیں ہیں جس کی وجہ سے مسجد کی تلاش آسان نہیں رہی بہرحال یہ تاریخی مسجد دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے ۔ مقامی اور غیر ملکی سیاح اسے دیکھنے بہت زیادہ تعداد میں آتے ہیں۔

مزید دیکھیے

ترمیم